سعودی رژیم نے مسجد امام حسین(ع) کو شہید کر دیا

مسجد امام حسین (ع) ایک ایسی مسجد ہے جس میں شہید "شیخ نمر باقر النمر" تقریر کیا کرتے ہیں، نماز پڑھایا کرتے تھے اور ظلم و استبداد کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا کرتے تھے، یہ مسجد سعودی عرب کی اہم شیعہ مساجد میں شمار ہوتی تھی۔

ID: 67186 | Date: 2020/12/10

سعودی رژیم نے مسجد امام حسین(ع) کو شہید کر دیا

مسجد امام حسین (ع) ایک ایسی مسجد ہے جس میں شہید "شیخ نمر باقر النمر" تقریر کیا کرتے ہیں، نماز پڑھایا کرتے تھے اور ظلم و استبداد کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا کرتے تھے، یہ مسجد سعودی عرب کی اہم شیعہ مساجد میں شمار ہوتی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الاحد نیوز ایجنسی نے العوامیہ قصبے میں اپنے نیوز ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ: سعودی سیکیورٹی فورسز نے آج العوامیہ شہر کے جنوب میں واقع مسجد امام حسین (ع) کو گھیرے میں لیا۔

مسجد امام حسین (ع) ایک ایسی مسجد ہے جس میں شہید "شیخ نمر باقر النمر" تقریر کیا کرتے ہیں، نماز پڑھایا کرتے تھے اور ظلم و استبداد کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا کرتے تھے، یہ مسجد سعودی عرب کی اہم شیعہ مساجد میں شمار ہوتی تھی۔

سعودی فعال عادل سعید، نے مسجد امام حسین (ع) کو شہید کیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:شہید آیت اللہ نمر باقر النمر اس مسجد میں نماز پڑھاتے تھے اور خطبہ دیا کرتے تھے یہ مسجد اس شہید کی یادگار ہے۔

عادل سعید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سعودی حکومت کے حکمرانوں نے صوبہ قطیف میں اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے خلاف وحشیانہ جنگ جاری کر رکھی ہے، کہا: حکومت کے اہلکار شہد النمر سے متعلق ہر چیز کو مٹانا چاہتے ہیں لیکن انہیں یاد رہنا چاہیے کہ شہید تمام حریت طلب انسانوں کے رہنما تھے اور رہیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا: العوامیہ علاقے میں مسجد امام حسین(ع) کو شہید کیا جانا اور اس کے اطراف میں موجود دیگر مکانوں کو مسمار کیا جانا در حقیقت قطیف کے علاقے میں ایک نئے انتفاضہ کا آغاز ہے۔

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید ہاشم الشخص کو گرفتار کر لیا۔

سعودی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے شیعہ نشین علاقے الاحساء جس میں وہ زندگی بسر کر رہے تھے کا مکمل محاصرہ کر کے انہیں گرفتار کیا۔

سعودی سیکیورٹی دستوں نے گرفتاری کی وجہ بتائے بغیر شیعہ نشین علاقے پر حملہ کیا اور لوگوں کے اموال کو تباہ کیا۔

خیال رہے کہ علامہ سید ہاشم الشخص حجاز کے ممتاز علماء میں سے ہیں جو مشرقی علاقے میں علمی اور سماجی حیثیت سے اہم شخصیت کے مالک ہیں۔