اسرائیلی باشندوں کا مسجد اقصی پر حملہ

صیہونی آباد کاروں نے غاصب سکیورٹی فورسز کی حمایت میں صیہونی پارلیمنٹ کے ایک ممبر کے ساتھ مل کر مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔

ID: 66951 | Date: 2020/11/23

اسرائیلی باشندوں کا مسجد اقصی پر حملہ


صیہونی آباد کاروں نے غاصب سکیورٹی فورسز کی حمایت میں صیہونی پارلیمنٹ کے ایک ممبر کے ساتھ مل کر مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔


ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی مسجد اقصیٰ پر روزانہ اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس سےموصول ہونے والی تازہ ترین خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسجد اقصی پر ایک بار پھر درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حملہ کیا ہے، العہد کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کے ذریعہ مسجد اقصیٰ پر حملہ صیہونی فوج کی پشت پناہی میں ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر وحشیانہ حملے اور مسجد کے صحن میں داخل ہونے کے بعد اسلام مخالف نعرے لگائے، کہا جاتا ہے کہ صہیونی پارلیمنٹ کے ممبریہوداہ گلک بھی مسجد اقصی پر حملے میں آباد کاروں کے ہمراہ تھے۔


قابل ذکر ہے کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس طرح کے اقدامات کے باوجود خاموش رہیں۔


ادہر سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں جی 20 کے ورچوئل اجلاس کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ ہی اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کا حامی رہا ہے،انہوں نے اس سے قبل اپنی تقریر میں اسرائیل کی سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری کی حمایت کی تھی۔


سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج پر کہا کہ امید ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت بھی گزشتہ حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہو گی اور ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو گی۔


واضح رہے کہ جوبائیڈن نے انتخابات سے قبل کہا تھا کہ انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں وہ واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔