طاقت کے زور سے عوام کو خاموش نہیں کیا جا سکتا

انھیں اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ ایرانی قوم کو طاقت کے زور سے خاموش نہیں کیا جاسکتا۔

ID: 66765 | Date: 2020/11/14

طاقت کے زور سے عوام کو خاموش نہیں کیا جا سکتا


ایک طرف سے ایرانی قوم کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، مارشل لا لگ چکا ہے جیسا کہ بتایا جاتا ہے کہ سڑکوں پر چاروں طرف ٹینک اور توپیں دیکھائی دیتی ہیں ہر مسجد کے سامنے ایک توپ لگا دی گئی ہے لوگوں پر ظلم اور جبر کیا جا رہا ہے  لوگ مجبور ہیں عوام کھانے پینے کی چیزوں کی وجہ سے پریشان ہے حتی کہ کچھ کے بارے میں کہا جاتا کہ انھیں پینے کے لئے پانی بھی نہیں مل رہا شاہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ لوگوں کے خلاف لڑھ رہا ہے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ لڑائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور دوسری طرف شاہ کی نابودی بھی نزدیک ہے کیوں کہ یہ ان کا آخری حربہ ہے جو یہ اپنا رہے ہیں اس کے بعد ان کے پاس ایسا کوئی حربہ نہیں ہے جو یہ ایرانی عوام کے خلاف استعمال کرسکیں گے اور ان کے ملک چھوڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا انھیں اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ ایرانی قوم کو طاقت کے زور سے خاموش نہیں کیا جاسکتا۔


امام خمینی پورٹل کی رپوٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے فرانس کے شہر نوفل لوشاتو میں بیرون ملک مقیم ایران کے طلباء کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ ایک طرف سے ایرانی قوم کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، مارشل لا لگ چکا ہے جیسا کہ بتایا جاتا ہے کہ سڑکوں پر چاروں طرف ٹینک اور توپیں دیکھائی دیتی ہیں ہر مسجد کے سامنے ایک توپ لگا دی گئی ہے لوگوں پر ظلم اور جبر کیا جا رہا ہے  لوگ مجبور ہیں عوام کھانے پینے کی چیزوں کی وجہ سے پریشان ہے حتی کہ کچھ کے بارے میں کہا جاتا کہ انھیں پینے کے لئے پانی بھی نہیں مل رہا شاہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ لوگوں کے خلاف لڑھ رہا ہے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ لڑائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور دوسری طرف شاہ کی نابودی بھی نزدیک ہے کیوں کہ یہ ان کا آخری حربہ ہے جو یہ اپنا رہے ہیں اس کے بعد ان کے پاس ایسا کوئی حربہ نہیں ہے جو یہ ایرانی عوام کے خلاف استعمال کرسکیں گے اور ان کے ملک چھوڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا انھیں اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ ایرانی قوم کو طاقت کے زور سے خاموش نہیں کیا جاسکتا۔


رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہم جو اسلامی حکومت کا مطالبہ کر رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہیکہ ایک ایسی حکومت ہو جس میں لوگوں کی مرضی بھی  شامل ہو اور احکام الہی کی پاسداری بھی ہو ایک ایسی حکومت ہو جو عوامی بھی ہو ار الہی بھی ہو ہماری آرزو یہ ہیکہ ایک ایسی حکومت قائم ہو جو احکام الہی کی خلاف ورزی نہ کرے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ہاتھ اس وجہ سے کہ اس دست مبارک نے کبھی بھی حکم الہی کی خلاف ورزی نہیں کی دست خدا بن گیا اور اگر ہم ایک اسلامی حکومت قائم کریں گے تو اس میں ہونے والاہر کام اللہ کے لئے  ہوگا اگر ہم جنگ میں بھی کوئی گولی چلائیں گے تو اللہ کہے گا اس نے نہیں بلکہ یہ کام میں نے کیا ہے۔