شاہ میرا نہیں بلکہ اسلام اور ایرانی قوم کا دشمن ہے: امام خمینی(رح)

لوگ نعرہ لگا رہے ہیں کہ ہم تیرے دشمن کو نہیں چھوڑیں گے لیکن یہ شخص صرف میرا دشمن نہیں بلکہ یہ اور اس کا باپ پچاس سال سے اس قوم کے دشمن بنے ہوئے ہیں یہ ملک کے استقلال کے دشمن ہیں

ID: 66726 | Date: 2020/11/07

شاہ میرا نہیں بلکہ اسلام اور ایرانی قوم کا دشمن ہے: امام خمینی(رح)


لوگ نعرہ لگا رہے ہیں کہ ہم تیرے دشمن کو نہیں چھوڑیں گے لیکن یہ شخص صرف میرا دشمن نہیں بلکہ یہ اور اس کا باپ پچاس سال سے اس قوم کے دشمن بنے ہوئے ہیں یہ ملک کے استقلال کے دشمن ہیں قوم کی آزادی کے دشمن ہیں یہ ہماری قوم کے خزانوں کے دشمن ہیں یہ ہماری ثقافت کے دشمن ہیں یہ ہمارے اقتصاد کے خونخوار دشمن ہیں یہ اسلام کے خونخوار دشمن ہیں یہ علماے اسلام کے خونخوار دشمن ہیں یہ فرزندان اسلام اور ایران کے دشمن ہیں اب جب کہ ہماری قوم نے اس دشمنی کو پہچان لیا ہے تو ایک عظیم اسلامی تحریک کو شروع کیا ہے یہ مختلف طریقوں سے اس تحریک کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے ہمارے ملک کے حالات ایسے ہیں کہ امریکا کو اس شخص نے ہمارے ملک کا مالک بنا دیا ہے لیکن یہ شخص کہہ رہا ہے کہ ہم نے امریکا اور سویس یونین کو ملک سے نکال دیا ہے جب کہ حقیقت میں کچھ اور ہے اس وقت قوم نے اس بات کو محسوس کیا کہ ان کے ملک کو کوئی دوسرا چلا رہا ہے تو انہوں نے اسلامی تحریک کا اغاز کیا ہے۔


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 8 نومبر 1978 کو نوفل شاتو بیرون ملک مقیم ایرانی نوجوانوں سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ لوگ نعرہ لگا رہے ہیں کہ ہم تیرے دشمن کو نہیں چھوڑیں گے لیکن یہ شخص صرف میرا دشمن نہیں بلکہ یہ اور اس کا باپ پچاس سال سے اس قوم کے دشمن بنے ہوئے ہیں یہ ملک کے استقلال کے دشمن ہیں قوم کی آزادی کے دشمن ہیں یہ ہماری قوم کے خزانوں کے دشمن ہیں یہ ہماری ثقافت کے دشمن ہیں یہ ہمارے اقتصاد کے خونخوار دشمن ہیں یہ اسلام کے خونخوار دشمن ہیں یہ علماے اسلام کے خونخوار دشمن ہیں یہ فرزندان اسلام اور ایران کے دشمن ہیں اب جب کہ ہماری قوم نے اس دشمنی کو پہچان لیا ہے تو ایک عظیم اسلامی تحریک کو شروع کیا ہے یہ مختلف طریقوں سے اس تحریک کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے ہمارے ملک کے حالات ایسے ہیں کہ امریکا کو اس شخص نے ہمارے ملک کا مالک بنا دیا ہے لیکن یہ شخص کہہ رہا ہے کہ ہم نے امریکا اور سویس یونین کو ملک سے نکال دیا ہے جب کہ حقیقت میں کچھ اور ہے اس وقت قوم نے اس بات کو محسوس کیا کہ ان کے ملک کو کوئی دوسرا چلا رہا ہے تو انہوں نے اسلامی تحریک کا اغاز کیا ہے۔


تحریک اسلامی کے رہنما نے فرمایا کہ شاہ ایک مرتبہ پھر اپنی باتوں سے ایرانی قوم کو فریب اور دھوکہ دینا چاہتا ہے لیکن اس مرتبہ ایرانی قوم اس کی باتوں میں نہیں آئے گی اس وقت بھی اس کا فوجی وزیر اعظم جو کچھ کہہ رہا وہ بھی ہم  سن رہے ہیں ہم سن رہیں کہ وہاں کیا ہورہا ہے کس طرح ایران کی مظلوم قوم پر ظلم اور جفا کر رہے ہیں قم میں لوگوں کو حمام میں بند کر کے گیس کے ذریعے قتل کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایران میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار شاہ ہے ایران میں ہونے والے تمام مظالم کا ذمہ دار شاہ ہے۔