کیا واجب نمازوں کی قضاء دن ،رات اورسفر وحضر میں سے ہرایک میں پڑھنا جائز ہے؟

ID: 66538 | Date: 2020/11/06

سوال: کیا واجب نمازوں  کی قضاء دن ،رات اورسفر وحضر میں  سے ہرایک میں  پڑھنا جائز ہے؟


جواب: واجب نمازوں  کی قضاء دن ،رات اورسفر وحضر میں  سے ہرایک میں  پڑھنا جائز ہے اوراسے چاہئے کہ سفر کے دوران وہ نمازیں  پوری پڑھے جواس نے حضر میں  ادا نہیں  کیں۔جیساکہ جونمازیں  سفرمیں  نہیں  بجالایا انہیں  قصر بجالائے اوراگرنماز کے اول وقت میں  وہ حاضر ہواوروقت آخر میں  مسافر ہو،یااس کے برعکس ہوتوبناء براصح نماز ترک ہونے کے وقت کوپیش نظر رکھا جائے۔پس اسے چاہئے کہ پہلی صورت میں  نماز قصر کی قضاء پڑھے اوردوسری صورت میں  پوری نماز کی قضاء پڑھے لیکن اس احتیاط کوترک کرنامناسب نہیں  کہ قصر اورپوری دونوں  کی قضاء پڑھے اورجب اس نے ایسی نماز وقت میں  ادا نہ کی ہوجسے احتیاطاًپوری اورقصر دونوں  طرح سے پڑھنا واجب تھا تواسے چاہئے کہ احتیاطاًاس کی قضاء پوری اورقصر دونوں  کی طرح پڑھے۔


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 247