مفلسوں کے ساتھ امام کا سلوک کیسا تھا؟

حجت الاسلام و المسلمین ناصری نقل کرتے ہیں کہ امام(رہ) کی جانب سے مفلسوں کی حالت زار اور ان کا خیال رکھنے کے بہت سے عجیب و غریب موارد ہم مشاہدہ کیا کرتے تھے

ID: 66367 | Date: 2020/09/14

مفلسوں کے ساتھ امام کا سلوک کیسا تھا؟


حجت الاسلام و المسلمین ناصری نقل کرتے ہیں کہ امام(رہ) کی جانب سے مفلسوں کی حالت زار اور ان کا خیال رکھنے کے بہت سے عجیب و غریب موارد ہم مشاہدہ کیا کرتے تھے۔ مثلاً بعض اوقات ایسے افراد آتے تھے جو امددا کی درخواست کرتے تھے، میں جب امام (رہ)  سے کہتا تھا تو وہ مختصر امداد کرتے تو ایسے مقامات پر میں اپنی طرف سے کچھ مقدار میں ان کی امداد کر کے انہیں دیتا لیکن جب ہم امام(رہ)  کے اس کام کا جائزہ لیتے تو ہمیں معلوم ہو جاتا کہ امام(رہ)  کا یہ کام کتنا بجا ہوتا تھا بعض اوقات ہم ان کی خدمت میں عرض کرتے کہ فلاں شخص آیا ہے جسے امداد کی ضرورت ہے تو امام(رہ)  اچھی خاصی مقدار میں اس کی امداد کرتے تھے  بعد میں ہمیں پتہ چلتا تھا کہ فلاں شخص بہت محتاج تھا۔