محروم طبقہ سے ہوں

جب کہیں کسی ایک دن میں کئی افراد کا نکاح پڑھتے تو یہ تاکید کیا کرتے تھے کہ جو افراد ہمارے ہاں نکاح پڑھوانے آتے ہیں وہ محروم، مستضعف اور شہداء کے خاندان سے ہونے چاہئے

ID: 66338 | Date: 2020/10/01

محروم طبقہ سے ہوں


راوی:حجت الاسلام و المسلمین آشتیانی


حجت الاسلام و المسلمین آشتیانی اپنی یادداشت میں نقل کرتے ہیں: امام (رہ) جب کہیں کسی ایک دن میں کئی افراد کا نکاح پڑھتے تو یہ تاکید کیا کرتے تھے کہ جو افراد ہمارے ہاں نکاح پڑھوانے آتے ہیں وہ محروم، مستضعف اور شہداء کے خاندان سے ہونے چاہئے۔ امام (رہ)  اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود محروم طبقہ کے افراد سے اپنے دلی لگاؤ کے اظہار کی خاطر ان کا نکاح پڑھنے کے لئے اپنا نہایت قیمتی وقت ان کے اختیار میں دے دیتے تھے۔