اگر کوئی محتاج ہوتا

امام(رہ) نے ان کی اس بات کا استقبال کرنے کے بجائے اپنے بیٹے سے فرمایا: بیٹا تم اپنی تعلیم جاری رکھو اور اس کام کو دوسروں کو انجام دینے دو۔

ID: 66337 | Date: 2020/09/29

اگر کوئی محتاج ہوتا


راوی:حجت الاسلام والمسلمین فردوسی پور


حجت الاسلام والمسلمین فردوسی پور اپنی یادداشت میں نقل فرماتے ہیں امام (رہ) نے فرمایا تھا کہ اگر آپ کے پڑوس میں کوئی محتاج و فقیر طالب علم ہے تو ایسی صورت میں دو ایسے افراد جنہیں میں پہچانتا ہوں آ کر گواہی دیں تو میں اس کی مدد کروں گا کئی مرتبہ ایسا ہوتا کہ ہم دو افراد جا کر کہتے کہ فلاں طالب علم پنکھے، قالین، یا لباس کا محتاج ہے یا ہمارے پڑوس میں کوئی ایسا شخص ہے جس کے پاس اپنی بیٹی کا جہیز نہیں ہے تو امام (رہ) ایسے افراد کی امداد کیا کرتے تھے۔ ایک مورد ایسا بھی تھا جس میں خود مرحوم حاج آقا مصطفی نے امام (رہ)  کی خدمت میں جا کر سفارش کی کہ فلاں طالب علم فقیر ہے اس کی امداد کریں تو اچھی بات ہے امام(رہ)  نے ان کی اس بات کا  استقبال کرنے کے بجائے اپنے بیٹے سے فرمایا: بیٹا تم اپنی تعلیم جاری رکھو اور اس کام کو دوسروں کو انجام دینے دو۔