قرب الہی حاصل کرنے کا آسان طریقہ

یہ انسان کا نفس ہے جو دنیا میں اسے گمراہ کرتا ہے انسان کو اس نفس پر کنٹرول کر کے قرب الہی حاصل کرنا چاہیے۔

ID: 66172 | Date: 2020/09/29

قرب الہی حاصل کرنے کا آسان طریقہ


مجھے یہ بات نہیں کہنا چاہیے کیوں کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہم اس وقت مشکلات میں گرفتار ہیں ہمیں اس وقت بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے پوری دنیا ہمارے خلاف لکھ رہی ہے بول رہی ہے اس وقت پوری دنیا نے اسلام کے خلاف قیام  کیا ہوا ہے لہذا ہمیں بھی اللہ کی خاطر اور اپنے نیک اعمال کی خاطر متحدہ ہونا چاہیے تمام طبقے کے لوگوں کو ایک ہونا چاہیے ائمہ جمعہ و جماعت کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا سب ایک دوسرے کی حمایت کریں حکومت کی حمایت کریں عدلیہ کی حمایت کریں ہم سب اس قوم کے خدمتگزار ہیں اس پارلیمنٹ کی حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہماری قوم اللہ کے مخلص بندے ہیں اور اللہ کے بندوں کی خدمت کرنا اس وقت اللہ کے بندوں کی خدمت یہ ہیکہ سب متحد ہو کر اسلام اور مسلمانوں خاص دنیا کے مستضعفین کا دفاع کریں لوگوں کی نظر میں ائمہ جمعہ کی ایک اہمیت ہے لوگ آپ کی بات سنتے لہذا آپ لوگوں کو متحد ہونے کا کہیں۔


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے علماء سے ایک خصوصی ملاقا ت کے دوران فرمایا کہ مجھے یہ بات نہیں کہنا چاہیے کیوں کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہم اس وقت مشکلات میں گرفتار ہیں ہمیں اس وقت بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے پوری دنیا ہمارے خلاف لکھ رہی ہے بول رہی ہے اس وقت پوری دنیا نے اسلام کے خلاف قیام  کیا ہوا ہے لہذا ہمیں بھی اللہ کی خاطر اور اپنے نیک اعمال کی خاطر متحدہ ہونا چاہیے تمام طبقے کے لوگوں کو ایک ہونا چاہیے ائمہ جمعہ و جماعت کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا سب ایک دوسرے کی حمایت کریں حکومت کی حمایت کریں عدلیہ کی حمایت کریں ہم سب اس قوم کے خدمتگزار ہیں اس پارلیمنٹ کی حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہماری قوم اللہ کے مخلص بندے ہیں اور اللہ کے بندوں کی خدمت کرنا اس وقت اللہ کے بندوں کی خدمت یہ ہیکہ سب متحد ہو کر اسلام اور مسلمانوں خاص دنیا کے مستضعفین کا دفاع کریں لوگوں کی نظر میں ائمہ جمعہ کی ایک اہمیت ہے لوگ آپ کی بات سنتے لہذا آپ لوگوں کو متحد ہونے کا کہیں۔


رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ دنیا فانی ہے ہم سب کو جانا ہے جو چیز باقی رہے گی وہ آپ کے اور ہمارے نیک اعمال ہیں اس دنیا کی کوئی اہمیت نہیں ہے جس چیز کی اہمیت ہے وہ انیک اعمال ہیں ہم سب نے اس دنیا سے جانا ہے نہ صرف ہم بلکہ انبیاء علیھم السلام کا بھی یہی ہدف تھا کہ وہ اس دنیا میں رہ کر اس مقام تک پہنچے تھے جس کے بارے میں ہمیں علم نہیں ہے یہ مقام بہت اعلی ہے لیکن انسان کو صرف اپنے بارے میں نہیں سوچنا نہین چاہیے بلکہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی خیال کرنا چاہیے یہ انسان کا نفس ہے جو دنیا میں اسے گمراہ کرتا ہے انسان کو اس نفس پر کنٹرول کر کے قرب الہی حاصل کرنا چاہیے۔