راوی:حجت الاسلام و السملمین عبائی خراسانی

آپ کی بات میرے لئے قابل قبول ہے

حجت الاسلام و السملمین عبائی خراسانی اپنی یادداشت میں نقل کرتے ہیں: ہم نے ایک دن کسی شخص کی حاجت روائی اور نیازمندی امام(رہ) کے سامنے بیان کی اور ہم نے کہا

ID: 66075 | Date: 2020/09/21

آپ کی بات میرے لئے قابل قبول ہے


راوی:حجت الاسلام و السملمین عبائی خراسانی


حجت الاسلام و السملمین عبائی خراسانی اپنی یادداشت میں نقل کرتے ہیں: ہم نے ایک دن کسی شخص کی حاجت روائی اور نیازمندی امام(رہ)  کے سامنے بیان کی اور ہم نے کہا کہ اگر آپ کی اجازت ہو تو وہ شخص خود آئے اور اپنی مشکلات کو بیان کرے اور اس کے بعد اگر آپ کی نظر میں بہتر ہوا تو اس کی امداد کیجئے تو امام(رہ)   نے فرمایا: آپ نے بہت اچھا کام انجام دیا ہے کہ دوسرے کی حاجت بیان کی ہے کیونکہ اگر وہ خود آتا اور آ کر اپنی حاجت بیان کرتا تو اسے شرمندگی کا احساس ہوتا۔ آپ کی بات میرے لئے قابل قبول ہے اور اسے خود آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد امام(رہ)  نے  جناب صانعی کو اس کی ضرورت پورا کرنے سے متعلق کچھ احکامات صادر کئے۔