راوی:حجت الاسلام والمسلمین آشتیانی

غریبوں کی باتیں سنیں

ID: 66046 | Date: 2020/09/07

غریبوں کی باتیں سنیں


راوی:حجت الاسلام والمسلمین آشتیانی


حجت الاسلام والمسلمین آشتیانی اپنی یادداشت میں نقل کرتے ہیں: ملکی عہدیداروں میں سے جو بھی امام (رہ)  کی خدمت میں حاضر ہوتا تھا سب سے پہلے اسے مظلوموں کے بارے میں سفارش کرتے تھے۔ میں بھی جب کبھی جنڈرمری کی نظریاتی سیاسی تنظیم سے متعلقہ امور کے سلسلہ میں اپنے سفر سے پہلے  امام (رہ)  کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کی سفارشات اور ہدایات کو سننے کے لئے تیار ہوتا تو وہ مجھ سے فرماتے تھے: سب سے تاکید کرو کہ وہ لوگوں کے ساتھ اچھے اور اسلامی اخلاق کے ساتھ برتاؤ رکھیں اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کی جناب حرکت کریں، امام(رہ)  کہا کرتے تھے: درد دل کرنے والوں اور غریبوں کی باتوں کو سنیں اور یہ جان لیں کہ اب خدا کے فضل سے ہمارا ملک اسلامی ملک بن گیا ہے لہذا فوج اور انتظامیہ مل کر محرومین کی امداد کریں اور ان کی خدمت کی جانب سو فیصد حرکت کریں اور محرومین کے ساتھ برتاؤ میں اسلامی اخلاق کی رعائت کریں۔