مبتلائے دوست

دیوان امام خمینی (رح)

ID: 65924 | Date: 2020/09/03

 


مبتلائے دوست


دیوان امام خمینی (رح)


 


جانا جواے صبا کبھی سوئے سرائے دوست


کہنا کہ خم نہ ہوگا یہ سر جز بہ پائے دوست


سرخم نہیں  کروں  گا، مگر پائے یارپر


دوں  گانہ جان، دوں  گا تو دوں  گابرائے دوست


تو نے فراق رخ سے مرا دل کیا کباب


انصاف تو ہی کر کہ یہی ہے سزائے دوست


مجنون اسیر عشق تھا، میری طرح نہ تھا


اے کاش مجھ سا کوئی نہ ہو مبتلائے دوست