فلسطین امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کو قبول نہیں کرتا، اسماعیل ہنیہ

اسرائیل کا لبنان پر حملہ، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی؛ سربراہ مجلس اعلی اسلامی شیعہ لبنان

ID: 65792 | Date: 2020/08/31

فلسطین امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کو قبول نہیں کرتا، اسماعیل ہنیہ


 


حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا: امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ فلسطین کے لئے ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔


انہوں نے مزید کہا: انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ بعض عرب ممالک صدی ڈیل(Deal of the Century) میں امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں تاکہ ملت فلسطین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاسکے۔


اسماعیل ھنیہ نے کہا: ملک کے اندر اور ملک سے باہر کوئی فلسطینی اسرائیل امریکہ امن معاہدے کو قبول نہیں کرتا ہے۔


انہوں نے اس معاہدے کو مسئلہ فلسطین کے لئے بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ صدی ڈیل کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔


تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا: یہ معاہدہ  دراصل خطے میں اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے کی ایک کوشش ہے۔


 


 


اسرائیل کا لبنان پر حملہ،بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی؛ سربراہ مجلس اعلی اسلامی شیعہ لبنان


مجلس اعلائے اسلامی(شیعہ) کے سربراہ آیت اللہ عبدالامیر قبلان نے لبنان کے جنوبی علاقوں کی دیہی آبادیوں پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا ہے اور یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور لبنان کی حاکمیت کی خلاف ورزی ہیں۔


انہوں نے کہا: اقوام متحدہ کو ان واقعات کی جانب توجہ دینا چاہیےاور اسرائیل کو دوبارہ اس قسم کے حملے کرنے سے روکنا چاہیے کیونکہ یہ حملے خطے کے امن و امان کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔


یاد رہے کہ جنوبی لبنان کی دیہی آبادی پر اسرائیلی افواج کی بمباری سے جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن اس بمباری کے نتیجے میں کئی درختوں اور لوگوں کی فصلوں کو آگ لگ گئی۔


حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنی تقریر میں ان حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں فی الحال ان حملوں کے متعلق کچھ نہیں کہتا لیکن کسی مناسب وقت پر اس حملے کی بابت اپنے خیالات کا اظہار کروں گا۔