اتحاد مسلمین کا مرکز

مولانا مفتی زبیر تبسم؛ امام جماعت

ID: 65546 | Date: 2020/08/14

اتحاد مسلمین کا مرکز


مولانا مفتی زبیر تبسم؛ امام جماعت


 


امام خمینی (رح) نے اپنے افکار و نظریات سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد قائم کیا بالخصوص شیعہ اور سنی کے درمیان۔ امام خمینی (رح) کی یہ سب سے بڑی اور نمایاں خصوصیت ہے۔ امام خمینی (رح) مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی علامت ہیں۔ امام خمینی(رح) مسلمانوں ے درمیان اتحاد کا مرکز ہیں۔ کاش ہم لوگ ہر چیز میں امام سے درس حاصل کرتے۔ اس عظیم انسان نے صرف مسلمانوں اور ان کے درمیان اتحاد کی بات نہیں کی ہے بلکہ دنیا کے مظلوموں کے درمیان اتحاد کی بات کی ہے۔ آپ کی تمام تقریروں اور فرمودات میں اتحاد کی بو محسوس ہوتی ہے۔