باطل شکوک میں اگرشک سے غافل ہوجائے اورنماز مکمل کرلے اوربعد میں اسے معلوم ہوجائے کہ اس کی نماز واقع کے مطابق تھی تو کیا کرنا چاہیئے؟

ID: 65515 | Date: 2020/08/13

سوال: باطل شکوک میں  اگرشک سے غافل ہوجائے اورنماز مکمل کرلے اوربعد میں  اسے معلوم ہوجائے کہ اس کی نماز واقع کے مطابق تھی تو کیا کرنا چاہیئے؟


جواب: باطل شکوک میں  اگرشک سے غافل ہوجائے اورنماز مکمل کرلے اوربعد میں  اسے معلوم ہوجائے کہ اس کی نماز واقع کے مطابق تھی تواس نماز کے صحیح وباطل ہونے کے بارے میں  دو احتمال ہیں  جن میں  سے زیادہ مناسب یہ ہے کہ اس کی نماز صحیح ہے بشرطیکہ اسے پہلی دورکعات کے متعلق شک نہ ہوا ہو اوراگران میں  شک ہواہوتواحتیاط یہ ہے کہ نماز کااعادہ کرے۔


تحریر الوسیلہ ج 1، ص 226