اسرائیل کا اصلی ہدف کیا ہے؟

ID: 65324 | Date: 2020/07/12

اسرائیل کا اصلی ہدف کیا ہے؟


اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ اسرائیل کا اصلی ہدف اسلام کی نابودی ہے اسرئیل اسلام کو نابود کرنا چاہتا ہے لہذا اگر اسرائیل کا مقابلہ کرنا ہے تو اسلامی ممالک کو ہر قسم کے اختلافات بھول کر متحد ہو کر اس ظالم ، جابر اور غاصب حکومت کے خلاف لڑنا ہو گا فلسطین اور اسلام کی نجات اسلامی ممالک کے اتحاد اور یکجہتی میں ہے امام خمینی(رح) صرف دوسروں ہی کو اتحاد کی تاکید نہیں کرتے تھے بلکہ سب سے پہلے خود اس پر عمل کرتے تھے جس کی مثال فلسطین کی حمایت ہے فلسطین میں رہنے والے سارے مسلمان اہل سنت ہیں لیکن امام خمینی(رح) نے ممتاز شیعہ عالم دین ہونے کے باوجود بھی فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کی اور  دنیا بھر کے شیعوں کو فلسطین کی حمایت کرنے کی تاکید بھی کرتے تھے اور آج اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کی حمایت کر رہا ہے فلسطین کا مسئلہ کسی ایک ملک یا کسی ایک خاص گروہ یا کسی ایک فرقےکا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ عالم اسلام کامسئلہ ہے ہر مسلمان اور انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت کرے۔