غاصب اور جابر حکومت سے مذاکرات کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟

ID: 65321 | Date: 2020/07/08

غاصب اور جابر حکومت سے مذاکرات کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟


اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ عالم اسلام کو چاہئے کہ وہ فلسطین کو بچانے کے بارے میں سوچیں اور ایسے خود ساختہ اور بدنام قائدین سے اظہار برائت اور نفرت کریں اور دنیا کے سامنے انھیں بے نقاب کریں جنہوں نے مذاکرات کے نام پر فلسطین کی سرزمین کو غاصب اور جابر حکومت کے ہاتھوں بیچ دیا ہے اور ان غداروں کو فلسطین کے وقار کو داغدار کرنے کے لئے  مذاکرات کی میز پر نہ جانے دیں جب سے صہیونی حکومت فلسطین کی زمین پر قبضہ کیا ہے اسی وقت سے عرب کے کچھ سربراہ مزاحمت کی جگہ مذاکرے کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ لوگ مذاکرات کے ذریعے قدس کو آزاد کرانا چاہتے ہیں لیکن اگر تاریخ پر نگاہ ڈالیں گے تو معلوم ہو گا کہ صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں نے ہمیشہ مذاکرات سے غلط فائدہ اُٹھا کر اپنے اہداف کو حاصل کیا ہے ۔