اسلام کا دفاع کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے

اسلام کا دفاع کرنا ہماری پوری قوم کی ذمہ داری ہے آج اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن آپ کی اس اسلامی تحریک کو ختم کرنا چاہتے ہیں

ID: 65271 | Date: 2020/07/12

اسلام کا دفاع کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے


اسلام کا دفاع کرنا ہماری پوری قوم کی ذمہ داری ہے آج اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن آپ کی اس اسلامی تحریک کو ختم کرنا چاہتے ہیں آج اندرونی اور بیرونی دشمن مل کر اسلام کو اپنے پاوں تلے روندنا چاہتے ہیں اس وقت پماری پوری قوم کو الرٹ رہنا چاہیے میری آپ سب سے اپیل ہے کہ ان دنیاوی چیزوں کے پیچھے نہ بھاگیں آپ اسلام کا دفاع اور اس کی حفاظت کریں اگر آپ نے اسلام کو محفوظ بنا لیا  تو دنیا بھی آپ کی ہو گی اور آخرت بھی آپ کی ہو گی اسلام کے زیر سایہ آپ کو ہر چیز ملے گی لیکن اگر اسلام کو آپ سے چھین لیا تو نہ یہ ملک آپ کا رہے گا اور نہ ہی آزادی آپ کو نصیب ہو گی اگر اسلام کو آپ سے چھین لیا تو پھر یہی لوگ پہلے کی طرح صرف اپنے شکم کو پر کریں گے اگر یہ منافقین علماء اور عوام میں تفرقہ پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو اس دوری اور جدائی کا فائدہ صرف دشمنوں کو ہو گا۔


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جموریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے 20 تیر 1359 ہجری شمسی کو تہران کے جماران امام بارگاہ میں ائمہ جماعت اور علماء سے خطات کرتے ہوے فرمایا کہ اسلام کا دفاع کرنا ہماری پوری قوم کی ذمہ داری ہے آج اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن آپ کی اس اسلامی تحریک کو ختم کرنا چاہتے ہیں آج اندرونی اور بیرونی دشمن مل کر اسلام کو اپنے پاوں تلے روندنا چاہتے ہیں اس وقت پماری پوری قوم کو الرٹ رہنا چاہیے میری آپ سب سے اپیل ہے کہ ان دنیاوی چیزوں کے پیچھے نہ بھاگیں آپ اسلام کا دفاع اور اس کی حفاظت کریں اگر آپ نے اسلام کو محفوظ بنا لیا  تو دنیا بھی آپ کی ہو گی اور آخرت بھی آپ کی ہو گی اسلام کے زیر سایہ آپ کو ہر چیز ملے گی لیکن اگر اسلام کو آپ سے چھین لیا تو نہ یہ ملک آپ کا رہے گا اور نہ ہی آزادی آپ کو نصیب ہو گی اگر اسلام کو آپ سے چھین لیا تو پھر یہی لوگ پہلے کی طرح صرف اپنے شکم کو پر کریں گے اگر یہ منافقین علماء اور عوام میں تفرقہ پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو اس دوری اور جدائی کا فائدہ صرف دشمنوں کو ہو گا۔


اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا کہ میں اپنی قوم کی خدمت میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن آپ کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی بھی حربہ استعمال کر سکتے ہیں ممکن ہے ایک مرتبہ ملک میں دہشتگردی پھلائیں جو آپ بھی جانتے ہیں لیکن ممکن ہے وہ مخفیانہ طور پر آپ کے خلاف کوئی حربہ استعمال کریں اور آپ کی طاقت کو کمزوری میں بدل دیں لہذا دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنے اتحاد کو اور مستحکم بنائیں۔


رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ کو احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ مسجدوں میں بھی جانا ہوگا مسجدوں سے ملکی امور پر نگرانی ہو سکتی ہے یہ مسجدیں ہی ہیں جنہوں نے اس انقلاب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار کیا ہے لہذا ہماری قوم کو ان اہم مراکز کو ہر گز فراموش نہیں کرنا چاہیے ہماری کامیابی کا ہدف یہی مساجد تھیں یہی اسلام تھا ہم یہ سب کام اسلام کے لئے کر رہے ہیں صدر اسلام میں بھی مساجد نے اہم کردار ادا کیا تھا یہی مساجد تھیں جن سے مختلف جنگوں کے بارے میں فیصلے کئے جاتے تھے لہذا اگر ہمیں کامیاب ہونا ہے تو مساجد کے ساتھ پہلے سے زیادہ رشتہ مضبوط بنانا ہوگا۔