شہداء کے اہداف اور مقاصد کو عملی جامعہ پہنانے کی ضرورت ہے

ID: 65145 | Date: 2020/07/01

شہداء کے اہداف اور مقاصد کو عملی جامعہ پہنانے کی ضرورت ہے


اس وقت پوری قوم کو جنگ کی طرف توجہ دینی چاہیے یہ اہم شخصیات کا قتل کر کے جنگ سے قوم کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں تانکہ آسانی سے اپنے نا پاک منصوبوں میں کامیاب ہو جائیں لیکن ہم اس جنگ کو لڑیں گے اور کامیاب بھی ہوں گے اس وقت پوری قوم کو جنگ کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت ہے ہم انشاء اللہ اس جنگ میں کامیاب ہیں اور کامیاب ہوں گے ہمیں ان عزیزوں کو کھونے کا غم ہے لیکن ہمیں ان کے اہداف کو یاد رکھنا ہو گا ان کا ہدف یہی تھا کہ ہم جنگ بھی جیت جائیں اور ملک سے امریکی اور سویت یونین کے نوکروں کا بھی صفایا کریں لہذا اس وقت ایران کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام اور اسلامی انقلاب کی حفاظت کرے ہمیں ہر گز نہیں بھولنا چاہیے کہ ہماری جنگ امریکہ کے ساتھ ہے ہم صرف صدام سے نہیں بلکہ دنیا کی سپر طاقتوں کے ساتھ لڑھ رہیں ہیں۔


 امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) نے 11 تیر 1360 ہجری شمسی کو تہران میں 7 تیر کو شہید ہونے والے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی جس میں امام خمینی(رح) نے شہداء کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اس وقت پوری قوم کو جنگ کی طرف توجہ دینی چاہیے یہ اہم شخصیات کا قتل کر کے جنگ سے قوم کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں تانکہ آسانی سے اپنے نا پاک منصوبوں میں کامیاب ہو جائیں لیکن ہم اس جنگ کو لڑیں گے اور کامیاب بھی ہوں گے اس وقت پوری قوم کو جنگ کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت ہے ہم انشاء اللہ اس جنگ میں کامیاب ہیں اور کامیاب ہوں گے ہمیں ان عزیزوں کو کھونے کا غم ہے لیکن ہمیں ان کے اہداف اور مقاصد کو یاد رکھنا ہو گا ان کا ہدف یہی تھا کہ ہم جنگ بھی جیت جائیں اور ملک سے امریکی اور سویت یونین کے نوکروں کا بھی صفایا کریں لہذا اس وقت ایران کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام اور اسلامی انقلاب کی حفاظت کرے ہمیں ہر گز نہیں بھولنا چاہیے کہ ہماری جنگ امریکہ کے ساتھ ہے ہم صرف صدام سے نہیں بلکہ دنیا کی سپر طاقتوں کے ساتھ لڑھ رہیں ہیں۔


رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جس طرح آپ سب نے متحد ہو کر اسلام کی خاطر اس تحریک کا آغاز کیا تھا اسی طرح متحد رہ کر اس تحریک کی حفاظت کریں اور اس کو آگے بڑھائیں اس وقت بھی اسلام کو آپ کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے اس وقت امریکہ  اور اس کے حامی اسلام کی وجہ سے آپ کے دشمن بنے ہوے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں حقیقی اسلامی بیان کیا جاے۔


اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا تھا لہذا مجھے امید ہیکہ وہ اس تحریک کی بقا میں اہم کردار ادا کریں گیں امام (رہ) نے ماں کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ماں بچوں کی اسلامی قوانین کے مطابق تربیت کر کے معاشرے سپرد کرے۔