سیاہ فام امریکیوں سے محبت

ID: 65130 | Date: 2020/06/28

امام خمینی(رح) نے سیاہ فام امریکیوں کی رہائی کا حکم کیوں صادر کیا؟


اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے ایران میں امریکی جاسوسی اڈے پر قبضے کہ دو ہفتے بعد طلباء کے نام ایک خط لکھا جس میں انہوں نے فرمایا کہ خواتین اور سیاہ فام امریکیوں کو رہا کر کے امریکہ بھیجا جاے امام (رہ) نے اس بات کو دیکھتے ہوے ان کی آزادی کا حکم صادر کیا تھا  کہ امریکہ میں سیاہ فام امریکیوں پر بہت ظلم ہوتا ہے اور انھیں اس طرح کے کاموں کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔رہبر کبیر انقلاب اسلامی کے اس حکم کے بعد آپ کے بڑے بیٹے سید احمد خمینی نے اس حکم کی توضیح دیتے ہوے کہا تھا کہ سیاہ فام امریکیوں کی رہائی کا مطلب یہ ہیکہ ہم پوری دنیا میں نسل پرستی اور نسلی امتیاز دہی کے خلاف ہیں ہم ظالموں کے خلاف اورمظلومین کے ساتھ ہیں۔