اگر نمازی کو یقین ہو کہ اس نے ظہر و عصر میں سے کوئی ایک نماز پڑھی ہے لیکن اسے معلوم نہ کو کہ کونسی پڑھی ہے تو کیا کرنا چاہیئے؟

ID: 65096 | Date: 2020/06/27

سوال: اگر نمازی کو یقین ہو کہ اس نے ظہر و عصر میں  سے کوئی ایک نماز پڑھی ہے لیکن اسے معلوم نہ کو کہ کونسی پڑھی ہے تو کیا کرنا چاہیئے؟


جواب: اگر اسے یقین ہو کہ اس نے ظہر و عصر میں  سے کوئی ایک نماز پڑھی ہے لیکن اسے معلوم نہ کو کہ کونسی پڑھی ہے تو اگر یہ وقت نماز عصر کے ساتھ مختص ہو تو فقط اسی کو بجالائے اور احتیاط یہ ہے کہ نماز ظہر کی قضاء بجالائے اور اگر نماز ظہرین کے مشترک وقت میں  شک لاحق ہواہو تو پھرمافی الذمہ کی نیت سے چار رکعات بجالائے اور اگر اسے یقین نہ ہو کہ اس نے نماز مغربین میں  سے فقط ایک نماز پڑھی ہے تو اگر وہ نماز عشاء کے مخصوص وقت میں  ہو تو اسے چاہئے کہ فقط عشاء بجالائے اور احتیاطاً نماز مغرب کی قضاء پڑھے اور اگرمشترک وقت میں  ہو تو اسے چاہئے کہ دونوں  نمازیں  پڑھے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 219