امام خمینی (رح) کا نصیحت آمیز کردار

جب امام خمینی (رح) نجف میں زندگی گزار رہے تھے تو اس وقت وہاں آپ کے گھر کے اندر کام کرنے کے لئے ایک خادم تھا

ID: 65003 | Date: 2020/07/10

امام خمینی (رح) کا نصیحت آمیز کردار


جب امام خمینی (رح) نجف میں زندگی گزار رہے تھے تو اس وقت وہاں آپ کے گھر کے اندر کام کرنے کے لئے ایک خادم تھا جس کا نام مشتی حسین تھا وہ ناقل ہے کہ میں نجف میں جس قصاب سے امام کے گھر کے لئے گوشت خریتا تھا اس کانام حمودی تھا۔ وہ مجھے خالص گوشت یعنی ہڈی اور چربی نکال کر آدھا کلو گوشت دیتا تھا۔ ایک دن امام نے گوشت کی یہ کیفیت دیکھ کر مشتی حسین سے سوال کیا کہ تم گوشت کہاں سے لاتے ہو؟ اس نے کہا حمودی قصاب کے ہاں سے۔ امام نے کہا: کیا وہ اسی طرح کا گوشت سب لوگوں کو دیتا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، یہ صرف آپ کے گھر کے لئے ایسا کرتا ہے۔ یہ سن کر امام نے کہا: آج کے بعد سے اس کے ہاں سے گوشت نہ خریدنا ( کیونکہ وہ دوسروں کے درمیاں فرق کرتا ہے) خادم نے ایسا ہی کیا لیکن جب حمودی قصاب کو معلوم ہوا تو وہ مدتوں افسوس کرتا رہا کہ یہ توفیق مجھ سے چھین لی گئی ہے۔