کیا اسلامی انقلاب کو گفتار سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے؟

کیا اسلامی انقلاب کو گفتار سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے؟

ID: 64703 | Date: 2020/05/15

کیا اسلامی انقلاب کو گفتار سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے؟


اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ ہم یہاں تک  اتحاد، یکجہتی اور اسلام کے دفاع کی وجہ سے پہنچے ہیں ہم جانتے ہیں کہ اگر اتحاد اور اسلام کا دفاع نہ ہوتا تو ہم یہاں تک نہیں پہنچ پاتے جس طرح ہماری قوم نے سڑکوں پر اتر کر توپوں اور ٹینکوں کے سامنے ظالم اور صہیونی نظام کے خلاف آواز اُٹھائی اور اسلام کے کے دفاع میں ایک تحریک چلائی اسی طرح اس تحریک کو باقی اور زندہ رکھنے کے لئے ہم سب کو بھی اپنی قوم کی طرح اخلاص اور ایمان کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھنا ہوگا ایسا نہ ہو کہ ہم صرف کہتے رہیں اور عمل نہ ہو دوسروں کو کہنے سے پہلے عمل کرنے کی ضرورت ہے بہترین گفتار کے ساتھ ساتھ اچھا کردار بھی پیش کریں اگر سب عملی طور پر میدان میں حاضر ہوں گے تو ملک بہت جلدی ترقی کرے گا ایسا نہیں ہیکہ ہم  یہ سوچیں  کہ ہم کامیاب ہیں اگر ہمیں کامیابی چاہیے تو ان مفسدین کی جڑوں کو ختم کرنا ہوگا۔