راوی:امام خمینی (رح) کی اہلیہ

امام خمینی(رح) کی بیماری کے متعلق ان کی اہلیہ کی یاد داشت

ID: 64649 | Date: 2020/06/05

امام خمینی(رح) کی بیماری کے متعلق ان کی اہلیہ کی یاد داشت


راوی:امام خمینی (رح) کی اہلیہ


امام خمینی (رح) کی شریک حیات ان کی بیماری کے متعلق اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ اس سے پہلے کہ امام خمینی(رح) کی طبیعت خراب ہوتی اور انھیں دل کا دورہ پڑھتا میری کمر میں درد شروع ہوا تھا اور ڈاکٹر نے مجھے دس دن تک آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا اور ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ  اگر آرام نہ کیا تو یہ درد اسی طرح باقی رہے گا جو آج تک باقی ہے اس ہفتے میں مجھے کبھی امام خمینی(رح) کے پاس جانا پڑھتا تھا اس لیے میں آرام نہیں کر سکی اس رات کو امام (رہ) کو اسپتال لے گئے اور صبح سے ہی امام (رہ) سے ملاقات کا سلسلہ شروع ہو گیا میں ایسے وقت میں ملاقات کے لئے جاتی تھی جب وہاں کوئی نہیں ہوتا تھا میں صبح صبح جب کوئی نہیں ہوتا تھا امام (رہ) سے ملنے جاتی تھی اسی طرح میں ایسے وقت میں جاتی تھی جب کوئی مرد وہاں نہیں ہوتا تھا کیوں کہ میں جانتی تھی کہ شاید مردوں کی موجودگی میں میرا وہاں جانا امام (رہ) کو پسند نہیں تھا۔