ایرانی خواتین کی مجاہدت

خواتین نے بھی مرودوں کے شانہ بشانہ اس تحریک میں حصہ لیا ہے جس طرح ہمارے مردوں نے اس تحریک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا اسی طرح ہماری خواتین نے بھی اس تحریک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ID: 64363 | Date: 2020/05/18

ایرانی خواتین کی مجاہدت


معاشرے میں خواتین کا اہم کردار ہے عورت آمال بشر کے تحقق کا مظہر ہے عورت اپنی آغوش میں بہترین مرد و خواتین کی پرورش کرتی ہے عورت کے دامن سے مرد معراج تک پہنچتا ہے عورت کے دامن سے بڑی بڑی خواتین اوربڑے بڑے مردوں کی تربیت ہوتی ہے خواتین کا پرورش کا مرکز ہیں عورت کی گود سے پرورش پا نے والے افراد معاشرے اور سماج کو ترقی کی طرف گامزن کرتے ہیں اس انقلاب میں شہید ہونے والے جوان انہی خواتین کی گودوں کے پلے ہوے تھے ایران کی خواتین نے ایرانی مردوں کو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا جذبہ دیا ہے اسلامی انقلاب کی خواتین نے اپنی اولاد، سہاگ اور جان کی قربانی پیش کر کے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا ہے اسلام کی خاطر ایرانی خواتین نے قربانیاں دی ہیں ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہیکہ ہماری خواتین نے بھی مرودوں کے شانہ بشانہ اس تحریک میں حصہ لیا ہے جس طرح ہمارے مردوں نے اس تحریک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا اسی طرح ہماری خواتین نے بھی اس تحریک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلابی ھضرت امام خمینی نے 27 اردیبھشت 1358 ہجری شمسی کو اپنی ایک تقریر میں اسلامی انقلاب میں خواتین کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ معاشرے میں خواتین کا اہم کردار ہے عورت آمال بشر کے تحقق کا مظہر ہے عورت اپنی آغوش میں بہترین مرد و خواتین کی پرورش کرتی ہے عورت کے دامن سے مرد معراج تک پہنچتا ہے عورت کے دامن سے بڑی بڑی خواتین اوربڑے بڑے مردوں کی تربیت ہوتی ہے خواتین کا پرورش کا مرکز ہیں عورت کی گود سے پرورش پا نے والے افراد معاشرے اور سماج کو ترقی کی طرف گامزن کرتے ہیں اس انقلاب میں شہید ہونے والے جوان انہی خواتین کی گودوں کے پلے ہوے تھے ایران کی خواتین نے ایرانی مردوں کو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا جذبہ دیا ہے اسلامی انقلاب کی خواتین نے اپنی اولاد، سہاگ اور جان کی قربانی پیش کر کے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا ہے اسلام کی خاطر ایرانی خواتین نے قربانیاں دی ہیں ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہیکہ ہماری خواتین نے بھی مرودوں کے شانہ بشانہ اس تحریک میں حصہ لیا ہے جس طرح ہمارے مردوں نے اس تحریک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا اسی طرح ہماری خواتین نے بھی اس تحریک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ ہمارے زمانے کی خواتین ثابت کر دیا کہ وہ مجاہدت کی راہ میں مردوں کے برابر ہیں بلکہ ان سے دو قدم آگے ہیں ایران کی خواتین نے عظیم مجاہدت کی ہے جنہوں نے اپنے مال اور جان سے اسلام کی راہ میں جہاد کیا ہے تہران کے جنوب اور قم میں ان با پردہ خواتین کی شجاعت اور بہادری نے اسلامی تحریک کو جو طاقت بخشی تھی اس نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے ایران کی خواتین نے جہاں اپنے عزیزوں کی کی قربانی پیش کی وہیں اپنی ساری دولت حتی اپنے زیورات بھی اسلام کی راہ میں خرچ دئے خواتین کا یہ اخلاص مردوں کے لئے ایک اہم سبق تھا خواتین کے اسی اخلاص کی وجہ سے مردوں کو میدان جنگ میں جہاد کرنے کی طاقت ملتی تھی۔