امیرالمومنین علیہ السلام کی شخصیت کے متعلق امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟

ID: 64325 | Date: 2020/05/13

امیرالمومنین علیہ السلام کی شخصیت کے متعلق امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟


امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ علی علیہ السلام کے اندر سارے صفات موجود ہیں ہر طرف علی علیہ السلام کا نام ہے ہر کوئی انہیں پکار رہا ہے فقیہ کے پاس جائیں تو وہ علی علیہ السلام  کی فقاہت کے بارے میں بول رہے ہیں زاہد کے پاس جائیں تو وہ زہد علی کو بیان کر رہا ہے صوفی اور عارف کے پاس جائیں تو وہ عرفان علی کی بات کر رہا ہے اگر کھلاڑیوں کو دیکھیں وہ بھی علی کے نام سے شرع کر رہے ہیں یہ علی علیہ السلام سب کچھ ہیں ہر کسی کے ہیں یعنی علی علیہ السلام میں تمام صفات حسنہ موجود ہیں اسی لئے ہر طبقہ ان کے قریب ہونے کی کوشش کرتا ہے۔