کیا امریکہ ایرانی عوام کا مقابلہ کر سکتا ہے؟

ID: 64306 | Date: 2020/05/11

کیا امریکہ ایرانی عوام کا مقابلہ کر سکتا ہے؟


رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا امریکہ اور اس جیسے دوسرے کمزور طبقے ایرانی تحریک کا مقابلہ نہیں کر سکتے یہ اس تحریک میں موانع ایجاد کرنے کی غرض سے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں جب ایرانی عوام نے بڑے سے بڑے موانع کو ہٹا دیا ہے تو یہ قطرے کیا ہیں ایرانی مسلمان ان چند قطروں سے اپنی تحریک سے دست بردار نہیں ہوں گے ایرانی عوام نے ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی ہے جو اب نہیں رکے گی دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو گا ہم مظلوم کے ساتھ اور ظالم کے خلاف نظر آئیں گے ایران میں جب اسلامی قوانین کو نظر انداز کیا گیا تو ایرانی عوام کو اس بات کا احساس ہوا کہ ایسے ملک میں جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے اسلام کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں تو انہوں نے شاہ کے اس عمل کے خلاف تحریک کا آغاز کیا یہ تحریک کسی کی ذاتی تحریک نہیں بلکہ یہ تحریک اسلامی تحریک جس کا مقصد حقیقی اسلام کو زندہ کرنا ہے۔