کیا اسلام کسی ایک خاص طبقے سے مخسوص ہے؟

ID: 64086 | Date: 2020/04/20

کیا اسلام کسی ایک خاص طبقے سے مخسوص ہے؟


امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ اسلام کسی ایک طبقے سے مخصوص نہیں ہے اسلام کسی ایک طائفہ کا نہیں ہے اسلام سب کے لئے ہے اسلام کا مقصد ہر انسان کی ہدایت ہے اسلام نے کبھی تبعیض کو اہمیت نہیں دی دین محمدی میں سب برابر ہیں ہم سب ایک ہیں ایک ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کے بھائی ہیں ہم اسی اسلام اور اسلامی تحریک کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوے ہیں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اسلامی قوانین کے مطابق ہر انسان کو برابر سمجھتی ہے یہاں کسی کو دوسرے پر ترجیح نہیں دی جاے گی یہ اسلامی حکومت ہے ہم اس کے ذریعے پوری دنیا کے لئے دین کی حقانیت کو بیان کریں گے۔