ضیافت الہی کا مہینہ

یہ ضیافت الہی کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں مومنین اور وہی افراد ضیافت پروردگار کے دسترخوان پر بیٹھنے کا شرف حاصل کر پاتے ہیں جو اس مہمانی کے قابل ہیں۔یہ دسترخوان اللہ تعالی کے دوسرے دسترخوان کرم سے مختلف ہے۔ اللہ تعالی کا عمومی دسترخوان لطف وکرم نہ صرف تمام انسانوں بلکہ تمام مخلوقات کے لئے بچھا ہوا ہے اور سب کے سب اس سے بہرہ مند ہو رہے ہیں۔ یہ (ماہ مبارک رمضان میں بچھنے والا) ضیافت الہی کا دسترخوان خاصان خدا سے مخصوص ہے۔

ID: 64082 | Date: 2020/04/24

ضیافت الہی کا مہینہ


یہ ضیافت الہی کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں مومنین اور وہی افراد ضیافت پروردگار کے دسترخوان پر بیٹھنے کا شرف حاصل کر پاتے ہیں جو اس مہمانی کے قابل ہیں۔یہ دسترخوان  اللہ تعالی کے دوسرے دسترخوان کرم سے مختلف ہے۔ اللہ تعالی کا عمومی دسترخوان لطف وکرم  نہ صرف تمام انسانوں بلکہ تمام مخلوقات کے لئے بچھا ہوا ہے اور سب کے سب اس سے بہرہ مند ہو رہے ہیں۔ یہ (ماہ مبارک رمضان میں بچھنے والا) ضیافت الہی کا دسترخوان خاصان خدا سے مخصوص ہے۔


جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) کی بہو ڈاکٹر فاطمہ طبا طبائی نے ماہ رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ رمضان اللہ کے ناموں میں سے ایک ہے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں اس مہینے کو رمضان اس لئے کہتے ہیں کیوں کہ یہ مہینہ گناہوں کو دھو دیتا، جلا دیتا ہے(إنَّما سُمِّیَ الرَّمَضانُ لأِنَّهُ یُرمِضُ الذُّنُوب) خواجہ عبداللہ انصاری فرماتے ہیں رمضان بھوک کی آگ سے ہمارے جسم کو دھو دے اور جلا دے اور اسی طرح تو بہ کے پانی سے ہمارے گناہوں کو بھی دھو دے یہ ضیافت الہی ہر عاقل اور بالغ انسان کے لئے بہترین فرصت ہے تانکہ وہ حقیقت تک پہنچنے کے سارے موانع کو بر طرف کر سکے اس مہینے میں انسان اپنے اندر کی انا کو ختم کر کے قرب الہی حاصل کرے اور اخلاق حسنہ سے خود کو آراستہ کر لے در حقیقت رمضان المبارک انسان کے لئے خود سازی اور نفس کی تعمیر نو کا مہینہ ہے۔


پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شعبان المظم کے آخری ایام میں اپنے اصحاب کو رمضان المبارک کی آمد مبارک دیتے ہوے فرماتے ہیں أَیُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ قَدْ أَقْبَلَ إِلَیْکُمْ شَهْرُ اللَّهِ بِالْبَرَکَةِ وَ الرَّحْمَةِ وَ الْمَغْفِرَةِ اے لوگوں رمضان اپنی برکت،رحمت اور مغفرت کے ساتھ تمہاری طرف آرہا ہے، یہ وہ مہینہ جو اپنی برکتوں اور رحمتوں سے گناہوں کو جلا دے گا اور تاریکی کو نور میں بدل دے گا پروردگار نے جس طرح خانہ کعبہ کے لئے فرمایا ہے کہ یہ میرا گھر ہے اسی طرح اللہ تعالی رمضان المبارک کے متعلق فرماتا ہیکہ یہ میرا مہینہ حالانکہ سارے مہینے اس اللہ کے ہیں لیکن اس مہینے کو رب العزت نے اپنی طرف نسبت دے کر اس کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کیا ہے۔


ماہ رمضان المبارک کا آغاز حقیقت میں مسلمانوں کے لئے موسم بہاراں کی آمد ہے اس مبارک مہینے کا آغاز مسلمانوں کے لئے عید ہے جس پر انہیں ایک دوسرے کو مباکباد پیش کرنی چاہیے یہ وہ مہینہ جو انسان کو غفلت، ظلمت اور جہالت سے نجات دلاتا ہے یہ وہ مہینہ جس میں انسان دل کی گہرایوں سے حقیقت کو درک کر کے اپنے پروردگار سے بہترین رابطہ برقرار کر سکتا ہے اس مہینے میں انسان اپنے میزبان کے قریب ہو کر اس کی رحمتوں اور برکتوں سے بہرہ مند ہو سکتا ہے۔


پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ شَهْرٌ دُعِیتُمْ فِیهِ إِلَی ضِیافَةِ اللَّهِ یہ وہ مہینہ جس میں آپ کو ضیافت الہی کی دعوت دی گئی ہے اس حدیث سے بات واضح ہو جاتی ہے کہ اس مہینے میں خود پروردگار میزبان ہے جس نے ہمیں اپنی ضیافت پر بلایا ہے۔