نماز میں موالات کا کیا مطلب ہے؟

افعال نماز میں موالات واجب ہے یعنی نماز کے

ID: 64046 | Date: 2020/04/22

سوال: نماز میں موالات کا کیا مطلب ہے؟


جواب: افعال نماز میں  موالات واجب ہے یعنی نماز کے درمیان اس طرح فاصلہ نہ ڈالے کہ نماز کی شکل ہی محو ہوجائے اور اسے نماز نہ کہا جاسکے۔ پس اگر عمداً یا سہواً مذکورہ معنیٰ کے مطابق جو موالات ہے اسے ترک کردے تو اس کی نماز باطل ہے اور افعال کو پے درپے انجام دینے کے معنیٰ میں  جو عرفی موالات ہے وہ بھی احتیاط کی بناء پر واجب ہے۔ پس اسے عمداً ترک کرنے سے بناء بر احتیاط نماز باطل ہو جاتی ہے جب کہ سہواً ترک کرنے سے باطل نہیں  ہوتی۔


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 201