امام خمینی (رح) اپنے دفاع کی اجازت نہیں دیتے تھے

حضرت امام خمینی (رح) کی بلند و بالا خصوصیات کی تعداد میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کے اندر عفو و درگذر اور چشم پوشی کی قوت بے اتنہا تھی

ID: 64041 | Date: 2020/05/15

امام خمینی (رح) اپنے دفاع کی اجازت نہیں دیتے تھے


حضرت امام خمینی (رح) کی بلند و بالا خصوصیات کی تعداد میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کے اندر عفو و درگذر اور چشم پوشی کی قوت بے اتنہا تھی۔ امام ان لوگوں کی نسبت جو آپ کی برائی اور توہین کرتے تھے، غایت چشم پوشی سے کام لیتے تھے۔ اس کے نمایاں نمونے بعض واقعات میں خطوط اور ٹیلیگرام میں بعض مشہور افراد کو مشاہدہ کیا جاسکتا ہے، لیکن امام (رح) کی یہ ممتاز خصوصیت اپنی شان میں کی جانے والی بے ادبی اور دی جانے والی گالیوں کو نظر انداز تو کرتے ہی تھے اس کے علاوہ کسی کو اپنا دفاع کرنے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ اگر آپ کے چاہنے والے اس کی درخواست بھی کرتے تھے تو بھی منع کرتے تھے۔


آیت اللہ بنی فضل