امام خمینی(رح) کا فاطمہ طبا طبائی کے نام عرفانی خط

امام خمینی(رح) نے اپنی بہو کی خواہش پر انھیں ایک خط لکھا جس میں آپ نے اخلاقی اور عرفانی نکات بیان کئے ہیں آپ نے یہ خط شعبان المعظم میں تحریر فرمایا تھا جس میں شعبان المعظم اورمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت کی طرف اشارہ کیا ہے اس خط میں اس امام (رہ) رحمت پروردگار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ہمیں کسی بھی حال میں اپنے پروردگار کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

ID: 63999 | Date: 2020/04/20

امام خمینی(رح) کا فاطمہ طبا طبائی کے نام عرفانی خط


امام خمینی(رح) نے اپنی بہو کی خواہش پر انھیں ایک خط لکھا جس میں آپ نے اخلاقی اور عرفانی نکات بیان کئے ہیں آپ نے یہ خط شعبان المعظم میں تحریر فرمایا تھا جس میں شعبان المعظم اورمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت کی طرف  اشارہ کیا ہے اس خط میں اس امام (رہ) رحمت پروردگار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ہمیں کسی بھی حال میں اپنے پروردگار کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔


جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) اپنی بہو اور سید احمد خمینی کی شریک حیات فاطمہ طبا طبائی کے نام ایک خط میں تحریر فرمایا :فاطی میری بیٹی، آپ چاہتی ہو کہ میں آپ کے لئے کچھ لکھوں، میں کیا لکھوں میں خود نفس امارہ میں مبتلا ہوں اور میں خود اس بت کو توڑنے میں ناکام رہا ہوں شعبان المعظم ختم ہو رہا ہے اور ہم شھراللہ کے قریب ہو رہے ہیں لیکن میں ابھی تک خود کو اس ضیافت الہی کے لئے آمادہ نہیں کرسکا۔


امام خمینی(رح) اپنے اس خط میں شعبان المعظم کی عظمت اور اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے  فرماتے ہیں شعبان المعظم اماموں کا مہینہ ہے اور یہ عظیم مہینہ ختم ہونے والا ہے اور ہم نے ابھی تک خود کو اللہ کے مہینے کے لئے تیار نہیں کیا ہے میں نے صرف دعاوں کو دہرایا ہے لیکن ان کی حقیقت کو درک نہیں کر سکا میں اس مہینے کہ آخر میں یہی کہوں گا اللَّهُمَّ انْ لَمْ تَکُنْ غَفَرْتَ لَنا فیِما مَضى‌ مِنْ شَعبانَ فَاغْفِرْ لَنا فِیما بَقِىَ مِنهُ۔


اسلامی انقلاب کے راہنما نے اپنے اس خط میں رحمت  پروردگار کی طرف اشارہ کرتے ہوے تحریر فرماتے ہیں کہ میں اپنے پروردگار کی رحمت سے مایوس نہیں ہوں اللہ نہ کرے وہ دن آے جب ہم اپنے گناہوں کی وجہ سے اللہ کی رحمت سے مایوس ہوں۔


بانی انقلاب اسلامی اپنے بہو کے نام اس خط میں لکھتے ہیں میری بیٹی یہ مختصر زندگی بہت جلد گزر جاے گی چاہیے اسے عیش و آرام سےگزاریں یا اس میں مشکلات اور سختیوں کا سامنا کریں چاہیے  اس میں غفلت کریں یا اس کی طرف توجہ کریں میری بیٹی اللہ نے نور ہدایت کو اپنی ہر مخلوق میں اور خاص کر انسان میں قرار دیا ہوا ہے ہم اگر نہ بھی چاہیں تب بھی یہ فطرت ہمیں اس کی طرف متوجہ کرتی ہے اور یہ ساری مخلوقات اپنے پرورد گار کے علاوہ کسی دوسرے کو یاد نہیں کرتی اس میں رہنے والا ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے رب کو یاد کرتا ہے  ہر دین کا پیروکار اپنے پروردگار کے علاوہ کسی بارے میں نہیں سوچتا ایک ملحد بھی اس قدرت لایزال کی طرف متوجہ ہے میں آپ کو اللہ تعالی کے سپرد کرتے ہوے اپنی بات کو یہیں ختم کرتا ہوں۔


واضح رہے کہ امام خمینی(رح) ایک سیاسی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ مجتھد اور عارف بھی تھے جو ماہ مبارک میں عبادت پروردگار کے لئے اپنے تمام کاموں کو ترک دیتے تھے آپ ہمیشہ دعاوں کو بڑی خاص توجہ سے پڑھتے اور گریہ کرتے تھے اسلامی انقلاب آپ کی دعاوں اور ایمان کا نتیجہ ہے یہ آپ کا ایمان اور توکل ہی تھا جس نے مسلمانوں کو اتنی بڑی کامیابی دلائی۔