شعبان المعظم ضیافت الہی کے لئے آمادگی کا مہینہ ہے

اس مہینے میں ہمیں اپنے روح کو صاف ستہرا بنانا ہوگا اس مہینے میں ہمیں شہوات سے دوری بنانی ہو گی یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہمین ظاہر بدلاو کے ساتھ ساتھ اپنی باطن کو بھی بدل کر ضیافت الہی میں شامل ہونا ہے۔

ID: 63580 | Date: 2020/03/27

شعبان المعظم ضیافت الہی کے لئے آمادگی کا مہینہ ہے


شعبان المعظم کا مہینہ ماہ مبارک رمضان میں داخل ہونے کا مقدمہ ہے اس مہینے میں ہم خود کو رمضان المبارک کے لئے  تیار کر سکتے ہیں رمضان المبارک ضیافت الہی کا مہینہ ہے ہمیں اس ضیافت کے لئے تیار ہونے کی ضرورت ہے ماہ شعبان کے فضل و شرف کے لئے یہ بات کافی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اپنا مہینہ قرار دیا،اسی طرح حدیث شریف میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:رجب کا شرف اور فضیلت باقی مہینوں پر ایسی ہے جیسے دوسروں کلاموں پر قرآن مجید کی فضیلت اور تمام مہینوں پر شعبان کی فضیلت ایسی ہے جیسے تمام انبیاء پر میری ہے اور دوسرے مہینوں پر رمضان کی فضیلت ایسی ہے جیسے تمام کائنات پر اللہ کی فضیلت۔


جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے شعبان المعظم میں جماران کے امام بارگاہ میں شمیران کی خواتین سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ شعبان المعظم کا مہینہ ماہ مبارک رمضان میں داخل ہونے کا مقدمہ ہے اس مہینے میں ہم خود کو رمضان المبارک کے لئے  تیار کر سکتے ہیں رمضان المبارک ضیافت الہی کا مہینہ ہے ہمیں اس ضیافت کے لئے تیار ہونے کی ضرورت ہے ماہ شعبان کے فضل و شرف کے لئے یہ بات کافی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اپنا مہینہ قرار دیا،اسی طرح حدیث شریف میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:رجب کا شرف اور فضیلت باقی مہینوں پر ایسی ہے جیسے دوسروں کلاموں پر قرآن مجید کی فضیلت اور تمام مہینوں پر شعبان کی فضیلت ایسی ہے جیسے تمام انبیاء پر میری ہے اور دوسرے مہینوں پر رمضان کی فضیلت ایسی ہے جیسے تمام کائنات پر اللہ کی فضیلت۔


اسلامی تحریک کے راہنما نےاپنےبیان میں فرمایا کہ ہم رمضان المبارک کے نزدیک ہو رہے ہیں اس مہینے آپ خود کو تقویٰ الہی کے زیور سے آراستہ کریں جیسا کہ ایک حدیث میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب ماہ مبارک رمضان  آے تو اس کا استقبال کرنا چاہیے اور فرماتے ہیں کہ میں آپ کو ضیافت الہی کی طرف دیتا ہوں انسانوں اور اللہ کی طرف سے دی جانے والی دعوت میں یہی فرق ہیکہ جب آپ کو کوئی شخص دعوت کرتا ہے تو استطاعت کے مطابق آپ کی میربانی کرتا ہے لیکن ضیافت الہی کا ایک پہلو روزہ ہے  اور اس کا دوسرا پہلو قرآن کریم اور آسمانی غذائیں ہیں جو اس مہینے میں انسان اپنے رب سے قریب ہونے کے لئے انجام دیتا ہے امام (رہ) فرماتے ہیں کہ جس طرح آپ کسی مہمانی میں جانے سے پہلے تیار ہوتے ہیں نئے کپڑے پہنتے پہں جو کپڑے آپ گھر میں پہن رہے تھے ان کو اتار کر دوسروں کے گھر جاتے یعنی جانے سے پہلے آپ میں ایک تبدیلی پیدا ہوتی ہے اسی طرح شعبان المعظم کا مہینہ بھی ہمارے لئے ایک فرصت ہے جس میں ہم خود کو بدل سکیں اور اس ضیافت الہی کے لئے تیار کر سکیں اس مہینے میں ہمیں اپنے روح کو صاف ستہرا بنانا ہوگا اس مہینے میں ہمیں شہوات سے دوری بنانی ہو گی یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہمین ظاہر بدلاو کے ساتھ ساتھ اپنی باطن کو بھی بدل کر ضیافت الہی میں شامل ہونا ہے۔