آپ نے حکم نہیں دیا

ID: 63362 | Date: 2020/03/19

آپ نے حکم نہیں دیا


اکابر افاضل نے مجھ سے نقل کیا ہی که آقا بروجردی میت کی تقلید پر باقی رہنے کو جائز نہیں جانتے تھے اور آپ کا نظریہ تھا کہ ہر کوئی زندہ مجتہد کی تقلید کرے۔ اس زمانہ کی دو علمی شخصیت ایک مرحوم آیت اللہ یثربی تھے جو کاشان کے ایک عالم اورنجف کے بزرگ عالم دین آقا ضیا عراقی کے شاگرد تھے اور امام  اور انھیں قانع اور مطمئن کرنے کے لئے ان سے بحث و مباحثہ کرتے تھے۔ پہلے مرحوم یثربی نے گفتگو شروع کی لیکن آقا بروجردی قانع نہیں ہوئے۔ امام بہت ہی مودبانہ خاموشی سے بیٹھے سن رہے تھے۔ امام کی روش یہ تھی کہ جب تک آپ سے سوال نہ کیا جائے اس وقت تک جواب نهیں دیتے تھے۔ مرحوم بروجردی نے امام سے مخاطب ہو کر کہا: آقا آپ کچھ نہیں بول رہے ہیں؟ امام نے کہا: آپ نے حکم نہیں دیا۔ پھر امام کی گفتگو کے بعد آقا بروجردی نے امام کی بات مان لی۔


راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید کمال فقیہہ ایمانی