یہ القاب ہٹادیئے جائیں

ID: 63350 | Date: 2020/02/24

یہ القاب ہٹادیئے جائیں


جب نجف اشرف میں آپ کی کتاب"تحریر الوسیلہ" چھپ کر منظر عام پر آئی تو نجف کی رسم کے مطابق اس کی جلد کی پشت پر "آیت اللہ العظمی زعیم حوزات علمیہ و غیرہ" جیسی عبارتیں لکھی ہوتی تھیں۔ یہ کوئی نئی بات بھی نہیں تھی اور اس میں کسی کا کوئی قصور بھی نہیں تھا کیونکہ یہ القاب دیگر تمام مراجع کے لئے بھی لکھے جاتے ہیں۔ پریس اور اس کے ذمہ داروں نے یہ کیا تھا۔ لیکن جب امام اس بات کی طرف متوجہ ہوئے تو پوری قاطعیت کے ساتھ اس کی تقسیم سے منع فرمایااور کہا: یہ القاب ہٹادیئے جائیں۔ یہاں تک اس کام میں ملوث افراد مجبور ہوئے کہ ان القاب پر کچھ ایسی چیز لگائیں کہ پڑھنے میں نہ آئے۔


راوی: آیت اللہ قدیری