کھڑا ہونے کی جگہ سےکیا مراد ہے؟

ID: 63343 | Date: 2020/03/10

سوال: کھڑا ہونے کی جگہ سےکیا مراد ہے؟


جواب: کھڑا ہونے کی جگہ سے مراد کہ جس کے بارے میں  گذر چکاہے کہ وجوباً اس کے ا و ر پیشانی رکھنے کے مقام کے درمیان مذکورہ مقدار سے زیادہ فرق نہ ہو، بناء بر احتیاط و ا جب دونوں  گھٹنوں  ا و ر انگوٹھوں  کے رکھنے کا مقام ہے ۔ پس اگر اس نے اپنے انگوٹھوں  کو پیشانی کے مقام سے مذکورہ مقدار سے بلند تر یاپائین ترمقام پر رکھا ہو تو بناء براحتیاط  و ا جب اس کی نماز باطل ہے اگرچہ اس کے گھٹنوں  کا مقام پیشانی کے مقام کے مساوی ہی کیوں  نہ ہو ۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 138