سوال: اگر کوئی شخص رکوع بھول جائے او سجدے کی طرف چلا جائے ا و ر پیشانی زمین پر رکھنے سے پہلے ہی اسے یاد آجائے تو کیا کرے؟

ID: 63336 | Date: 2020/02/25

سوال: اگر کوئی شخص رکوع بھول جائے او سجدے کی طرف چلا جائے ا و ر پیشانی زمین پر رکھنے سے پہلے ہی اسے یاد آجائے تو کیا کرے؟

جواب: اگر کوئی شخص رکوع بھول جائے او سجدے کی طرف چلا جائے ا و ر پیشانی زمین پر رکھنے سے پہلے ہی اسے یاد آجائے تو وہ پہلے قیام کی طرف لوٹے، پھر رکوع کرے ا و ر رکوع کی حد تک جھک کر کھڑا ہونا ہی کافی  نہیں  ہے ا و ر اگر پہلے سجدے میں  داخل ہونے کے بعد یا اس سے سر اٹھانے کے بعد اسے یاد آئے تو احتیاط یہ ہے کہ رکوع کی طرف پلٹ جائے جیساکہ بیان کیا گیا ہے، نماز کامل کرے ا و ر اسے دوبارہ بھی پڑھے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 135