راوی:ڈاکٹر حسن روحانی

بہشت زہرا میں امام خمینی کو کس طرح منبر تک پہنچایا

بھیڑ کی وجہ سے امام خمینی(رح) کا گاڑی سے اترنا نا ممکن تھا تو ہیلی کیپٹر کی مدد سے مشکل کے ساتھ امام خمینی(رح) کو منبر تک پہنچایا ۔

ID: 63053 | Date: 2020/02/11

بہشت زہرا میں امام خمینی کو کس طرح منبر تک پہنچایا


بھیڑ کی وجہ سے امام خمینی(رح) کا گاڑی سے اترنا نا ممکن تھا تو ہیلی کیپٹر کی مدد سے مشکل کے ساتھ امام خمینی(رح) کو منبر تک پہنچایا ۔


راوی:ڈاکٹر حسن روحانی


امام خمینی(رح) کے معالج ڈاکٹر حسن روحانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ بہشت زیرا سلام اللہ سے متصل تمام سڑکیں لوگوں سے بھری ہوئی تھیں امام(رہ) کی استقبال میں آئے ہوے لوگوں کی وجہ سے اسلامی انقلاب کے بانی کی گاڑی کے لئے چلنا مشکل تھا جس کی وجہ سے امام (رہ) منبر تک نہیں پہنچ سکے ہم بھی امبولینس میں امام (رہ) کی گاڑی کے ساتھ چل رہے تھے کئی گھنٹوں راستے میں رہنے کے بعد میں نے حضرت امام سے عرض کیا کہ اگر آپ چاہیں تو یہیں سے ہینڈ اسپیکر کے ذریعے  لوگوں سے بات کریں  لیکن آپ نے سختی سے منع کر دیا اور بڑے اطمینان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر راستہ کھلنے کا انتظار کیا لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد بھی راستہ نہیں کھلاآخر کار مجبور ہو کر ہیلی کیپٹر ہماری گاڑی کے اوپر ظاہر ہوا جس کے بعد لوگ امام (رہ) کی گاڑی کے اطراف سے دور ہوے اور امام خمینی(رح) ہیلی کیپٹر کے ذریعے منبر تک پہنچے اور وہاں پہنچ کر تاریخی تقریر کی۔