ایران سے قوم کا پیسہ لے کر بھاگنے والا شخص کون تھا؟

ایرانی مسلمانوں کے خون اور پسینے کی کمائی سے شاہ نے عیش و آرام کیا ہے۔

ID: 62983 | Date: 2020/02/07

ایران سے قوم کا پیسہ لے کر بھاگنے والا شخص کون تھا؟


ابھی تک ایک ظالم اور جابر بادشاہ آپ پر مسلط تھا ابھی تک آپ جس کے لئے کام کر رہے تھے  اس نے اس ملک اور اس قوم پر بے پناہ ظلم کئے ہیں جو لوگ آج تک اس ظالم اور جابر بادشاہ کے لئے کام کر رہے تھے اب وہی لوگ اس ملک کو بنائیں گے اور اس کی ترقی اور سر بلندی کا سبب بنیں گے ہم پچاس سال محمد رضا خان کی حکومت میں گرفتار تھے رضاخان اور محمد رضا خان نے ان پچاس سالوں میں اس ملک اور اس قوم کے ساتھ بہت ساری خیانتیں کی ہیں خاص کر اس بیٹے نے ہمارا سب کچھ  دوسروں کے حوالے کر دیا ہماری قوم کے لئے کچھ نہیں چھوڑا اس قوم کے مال اور دولت کو لے کر بھاگ گیا اس قوم کے جوانوں کا قتل عام کیا ایرانی مسلمانوں کے خون اور پسینے کی کمائی سے شاہ نے عیش و آرام کیا ہے۔


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کی سمندری فوج کے حکام سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا ابھی تک ایک ظالم اور جابر بادشاہ آپ پر مسلط تھا ابھی تک آپ جس کے لئے کام کر رہے تھے  اس نے اس ملک اور اس قوم پر بے پناہ ظلم کئے ہیں جو لوگ آج تک اس ظالم اور جابر بادشاہ کے لئے کام کر رہے تھے اب وہی لوگ اس ملک کو بنائیں گے اور اس کی ترقی اور سر بلندی کا سبب بنیں گے ہم پچاس سال محمد رضا خان کی حکومت میں گرفتار تھے رضاخان اور محمد رضا خان نے ان پچاس سالوں میں اس ملک اور اس قوم کے ساتھ بہت ساری خیانتیں کی ہیں خاص کر اس بیٹے نے ہمارا سب کچھ  دوسروں کے حوالے کر دیا ہماری قوم کے لئے کچھ نہیں چھوڑا اس قوم کے مال اور دولت کو لے کر بھاگ گیا اس قوم کے جوانوں کا قتل عام کیا ایرانی مسلمانوں کے خون اور پسینے کی کمائی سے شاہ نے عیش و آرام کیا ہے۔


اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ شاہ نے اس قوم کی دولت سے اپنے لئے بنکوں میں مال جمع کیا آپ حضرات جو ملک کی خدمت کر رہے تھے آپ کو کیا ملا آپ کے حکام اعلی سطح کے حکام نے بھی شاہ کے ساتھ بھاگ گئے لیکن آج کے بعد آپاس قوم کی خدمت میں ہیں آپ اپنی قوم کی خدمت کریں ہماری فوج کو مستقل ہونا چاہیے ہماری فوج کو کسی کا نوکر بننے کی ضرورت نہیں کیا ہماری فوج کو امریکہ کے زیر نطر ہونا چاہیے کیا ہماری فوج کو امریکہ سے بھی بدتر انسانیت کے دشمن اسرائیل کے زیر نظر ہونا چاہیے یا ہماری فوج کو مستقل ہونا چاہیے ہمیں ان سب چیزوں کی اصلاح کرنی ہے ہمیں اس ملک کو  امریکہ اور اسرائیل سے نجات دلانی ہے امریکہ اور اسرائیل جس ملک میں بھی رہیں گے وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا وہ ملک کبھی اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔