تہران کا ہوائی اڈہ کیوں بند کیا گیا

بختیار اور فوج کے اعلی حکام کے کام اور سرگرمیاں نہ صرف ایران کے لئے مضر ہیں بلکہ ایران میں امریکہ کے مستقبل کو بھی تاریک بنا رہی ہیں اگر یہ ایسے ہی کرتے رہے تو مجھے کوئی نیا حکم دینا پڑے گا لہذا بہتر ہیکہ آپ خود فوج کو اس بات کی تاکید کریں کے وہ بختیار کی اطاعت نہ کرے اگر بختیار اور فوج نے اپنی دہشتگردانہ کاروائیاں بند نہ کی تو انھیں ایران میں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا امریکا کو اگر اپنا مستقبل بچانا ہے تو اسے ایران میں ہورہے قتل عام کو بند کر نا ہو گا امریکا نے خطے میں بد امنی پیدا کر رکھی ہے۔

ID: 62791 | Date: 2020/01/28

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق نوفل لوشاتو میں امام خمینی(رح) امریکی حکام کو وارننگ دیتے ہوے فرمایا بختیار اور فوج کے اعلی حکام کے کام اور سرگرمیاں نہ صرف ایران کے لئے مضر ہیں بلکہ ایران میں امریکہ کے مستقبل کو بھی تاریک بنا رہی ہیں اگر یہ ایسے ہی کرتے رہے تو مجھے کوئی نیا حکم دینا پڑے گا لہذا بہتر ہیکہ آپ خود فوج کو اس بات کی تاکید کریں کے وہ بختیار کی اطاعت نہ کرے اگر بختیار اور فوج نے اپنی دہشتگردانہ کاروائیاں بند نہ کی تو انھیں ایران میں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا امریکا کو اگر اپنا مستقبل بچانا ہے تو اسے ایران میں ہورہے قتل عام کو بند کر نا ہو گا امریکا نے خطے میں بد امنی پیدا کر رکھی ہے۔

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے اسلامی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ جب میں ایران میں عبوری حکومت کا اعلان کروں گا تو بہت سارے ابہامات سے پردہ اُٹھ جاے گا اور آپ دیکھیں گے کہ ہمیں امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں آپ دیکھیں گے اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیاد اسلام احکام پر ہو گی جو دوستی صلح اور امن کا پیغام  دیتے ہیں۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے بختیار کی جانب سے تہران کے ہوائی اڈے کو بند کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اس طرح ہوائی اڈے بند کرنے اور وطن واپسی سے ہمیں روکنا ملک کے حالات کو پہلے سے زیادہ بدتر بناے گا اس طرح کے کاموں سے امن اور صلح کے بجاے ملک میں بد امنی ہو گی اسلامی انقلاب کے حامیوں نے مجھ سے درخواست کی ہے کہ میں انھیں ہوائی اڈہ کھولنے کی اجازت دوں لیکن میں نے ابھی تک ایسا کوئی حکم نہیں دیا اور اسی طرح مسلح فوج نے بھی ملک کے حالات پر قابو پانے کے لئے مجھ سے درخواست کی ہے لیکن میں نے ابھی تک ان کی درخواست کا  بھی جواب نہیں دیا میں چاہتا ہوں کہ سب کچھ آرام اور امن کے ساتھ ختم ہو اور خود ایرانی قوم اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے۔

واضح رہے کہ  امریکہ نے شاہ پور بختیار کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا تھا جس نے امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کی خبر سننے کے بعد امریکہ کے اشاروں پر اس آمد کو روکنے کے لئے تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے کو بند کیا تھا جس کے ستائیس جنوری 1979 کو ایرانی عوام نے تہران حکومت کے خلاف ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں بختیار اور حکومت کے خلاف نعے بازی کی اور لوگوں نے بختیار کو وارننگ دیتے ہوے کہا تھا کہ اگر خمینی کو آنے میں دیر ہوئی بختیار تیری خیر نہیں۔