خدا کا لطف خفی

مرحوم آیت اللہ حاج سید مصطفی خمینی (رح) کی جانگداز شہادت اور غم انگیز فراق پر امام کے نورانی چہرہ پر ذرہ برابر اثر نہ پڑا

ID: 62718 | Date: 2020/02/10

خدا کا لطف خفی


مرحوم آیت اللہ حاج سید مصطفی خمینی (رح) کی جانگداز شہادت اور غم انگیز فراق پر امام کے نورانی چہرہ پر ذرہ برابر اثر نہ پڑا، جبکہ مصطفی (رح) امام کے ہمراہ جلاوطنی میں بھی تھے۔ درس و بحث کے جلسوں میں آپ کے مونس و غمخوار اور مسلمانوں کے آئندہ کا ادارہ کرنے میں آپ کی امید کا مرکز تھے۔ صرف آپ نے ایک جملہ فرمایا: "مصطفی اسلام کے مستقبل کی امید تھے" جب آپ مرحوم مصطفی کی شہادت کے 11/ ویں دن درس دینے آئے تو گفتگو کے آغاز میں کہا: خداوند عالم الطاف خفیہ کا مالک ہے اور آپ مرحوم آقا مصطفی کی شہادت کو الطاف خفیہ میں سے ایک لطف جانتے تھے۔


آیت اللہ کریمی