حرم نہیں گئے

حضرت امام خمینی (رح) کچھ خاص موقعوں کے علاوہ مغرب کے ڈھائی گھنٹہ بعد ہر شب گھر کے مہمان خانہ میں عمومی ملاقات کے لئے آتے تھے

ID: 62471 | Date: 2020/01/29

حرم نہیں گئے


حضرت امام خمینی (رح) کچھ خاص موقعوں کے علاوہ مغرب کے ڈھائی گھنٹہ بعد ہر شب گھر کے مہمان خانہ میں عمومی ملاقات کے لئے آتے تھے۔ اور آدھے گھنٹہ بعد حرم چلے جاتے تھے۔ لیکن ایک مورد میں جب امام کا خاص وقت آگیا تو اپنی جگہ سے اٹھ کر گھر کے اندر چلے گئے۔ وہاں پر موجود لوگ حیران ہوگئے کیونکہ امام صحیح و سالم اور بشاش تھے۔ صرف بیماری کے عالم میں حرم نہیں جاپاتے تھے۔ یہاں تک کہ امام کے قریبی لوگوں کے بھی یہ بات سمجھ میں نہیں آئی۔ دوسرے دن کہا گیا کہ جس وقت امام حرم جاتے تھے اسی وقت ایران کا سفیر بغداد سے نجف آیا تھا اور اس نے حرم میں ایران کے سفیر کے عنوان سے شاہ کی جانب سے فرش ہدیہ کرنےکا پروگرام رکھے ہوا تھا۔ ان کی صحیح معلومات سے یہ لوگ امام کے حرم جانے کے وقت ہی مذکورہ پروگرام کے لئے معین کیا اور فیلم بنارہے تھے؛ سے معلوم ہوتا ہے کہ شاہ کے سفیر کے سر میں سازشوں کا جال تھا۔ اس طرح امام کے حرم نہ جانے کا راز کھلا۔


حجت الاسلام والمسلمین رحیمیان