رات کے اندھیرے میں حملہ کرنا بزدلی کی نشانی ہے: رہبر کبیر انقلاب اسلامی

امام خمینی(رح) اپنے ایک بیان میں ارشاد فرماتے ہیں کہ رات کے اندھیرے میں اس طرح دہشتگردانہ کاروائیاں دشمن کے بزدل اور ڈرپوک ہونے کی نشانی ہیں اگر بہادر ہو اگر طاقتور ہو تو رات کی تاریکی میں کیوں اس طرح کا کام کرتے ہوے مرد ہو تو مردوں کی طرح لڑو انہوں نے فرمایا کہ اس طرح کی کاروائیاں دشمن کے پاگل ہونے کی دلیل ہے اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں طاقتور ہونے کی نشانیاں نہیں ہیں بلکہ آج یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ استکبار مسلمانوں کا سامنا نہیں کر سکتا لہذا مغرب کے مستکبروں نے اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کو انجام دینا شروع کیا ہے۔

ID: 62423 | Date: 2020/01/05

رات کے اندھیرے میں حملہ کرنا بزدلی کی نشانی ہے: رہبر کبیر انقلاب اسلامی

اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلام کی خاطر بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں اسلامی انقلاب سب سے زیادہ دہشتگردی کاروائیوں کا نشانہ بنا ہے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد انقلاب کے دشمنوں نے امام خمینی(رح) کے سچے اور با وفا ساتھیوں کو اپنا نشانہ بنا یا ہے اسلامی تحریک کے دشمنوں نے اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے اسلامی انقلاب کو نقصان پہچانے کی کوشش کی لیکن ان شہادتوں سے اسلامی انقلاب کو قوت اور طاقت ملتی ہے یہ شہادتیں ہماری کامیابی کی نشانی ہیں شہادت ہمارے لئے سعادت ہیں ہم شہادت کو اپنے لئے افتخار سمجھتے ہیں اسلام نے ہمیشہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کی مخالفت اور مذمت  کی ہے۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلام کی خاطر بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں اسلامی انقلاب سب سے زیادہ دہشتگردی کاروائیوں کا نشانہ بنا ہے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد انقلاب کے دشمنوں نے امام خمینی(رح) کے سچے اور با وفا ساتھیوں کو اپنا نشانہ بنا یا ہے اسلامی تحریک کے دشمنوں نے اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے اسلامی انقلاب کو نقصان پہچانے کی کوشش کی لیکن ان شہادتوں سے اسلامی انقلاب کو قوت اور طاقت ملتی ہے یہ شہادتیں ہماری کامیابی کی نشانی ہیں شہادت ہمارے لئے سعادت ہیں ہم شہادت کو اپنے لئے افتخار سمجھتے ہیں اسلام نے ہمیشہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کی مخالفت اور مذمت  کی ہے۔

اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) نے ہمیشہ ایران کی اہم شخصیتوں کی شہادت پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوے دہشتگردوں کی دہشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت کی ہے امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ اس طرح کی دہشتگردانہ اور بزدلانہ کاروائیاں انسانی اقدار کے خلاف ہیں دہشتگرد اسلامی مجاہدین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اسلامی مجاہدین نے اپنی موت کو لمس کیا ہوا ہے یہ دہشتگرد انھیں ختم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

اسلامی تحریک کے راہنما اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی بزدلانہ کاروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ اسلام کے دشمن ایران کی اہم شخصیات کو شہید کر کے اس بات کا خیال کر رہے ہیں کہ ان کی ان کاروائیوں سے انقلاب اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکے گا حالانکہ وہ خود بھی دیکھ رہے ہیں جب وہ کسی شخص کو شہید کرتے ہیں تو ایران کے مسلمان پورے ملک میں سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کرتے ہیں ان شہادتوں سے انقلاب مزید طاقتور ہو رہا ہے ہمارا انقلاب بھی ان شہادتوں کی وجہ سے کامیاب ہوا تھا اور یہ شہادتیں اس انقلاب کی بقاء کی ضمانت ہیں۔