اگر کوئی شخص قیام کر سکتا ہے لیکن قیام کی حالت میں رکوع نہیں کر سکتا تو وہ کیا کرے؟

اگر کوئی شخص قیام کر سکتا ہے لیکن قیام کی حالت میں رکوع نہیں کر سکتا تو وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے پھر بیٹھ جائے اور بیٹھ کر رکوع انجام دے

ID: 62399 | Date: 2020/01/18

سوال: اگر کوئی شخص قیام کر سکتا ہے لیکن قیام کی حالت میں  رکوع نہیں  کر سکتا تو وہ کیا کرے؟


جواب: اگر کوئی شخص قیام کر سکتا ہے لیکن قیام کی حالت میں  رکوع نہیں  کر سکتا تو وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے پھر بیٹھ جائے اور بیٹھ کر رکوع انجام دے اور اگر اصلارکوع اور سجود کو انجام نہیں  دے سکتا اور نہ ہی بعض آسان مراتب کو انجام دے سکتا ہو۔ یہاں  تک کہ بیٹھ کر بھی انجام نہیں  دے سکتا اس صورت میں  کھڑے ہو کر نماز پڑھے  اور رکوع اور سجود اشارے سے انجام دے۔ اگر بیٹھنا ممکن ہو تو سجدے کے لیئے بیٹھ کر اشارہ کرنا احوط ہے۔ بلکہ اس چیز پر جس پر سجدہ صحیح ہے پیشانی رکھنا احوط ہے اگر ایسا کرنا ممکن ہو۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 180