اگر کوئی شخص نماز شب (تہجد ) کی دوسری دورکعت کی نیت سے نماز پڑھنا شروع کر دے اور اس دوران اسے یا د آجائے کہ پہلی دورکعت نہیں پڑھیں تو کیا کیا جائے؟

چونکہ نماز کے اول اور دوم ہونے میں قصد معتبر نہیں ہے بلکہ معیار وہ حالت ہے جو انجام پائی ہے

ID: 62255 | Date: 2019/12/31

سوال: اگر کوئی شخص نماز شب (تہجد ) کی دوسری دورکعت کی نیت سے نماز پڑھنا شروع کر دے اور اس دوران اسے یا د آجائے کہ پہلی دورکعت نہیں  پڑھیں  تو کیا کیا جائے؟


جواب: اگر کوئی شخص نماز شب (تہجد ) کی دوسری دورکعت کی نیت سے نماز پڑھنا شروع کر دے اور اس دوران اسے یا د آجائے کہ پہلی دورکعت نہیں  پڑھیں  تو اس کی نماز صحیح ہے اور یہ خود بخود پہلی دو رکعت شمار ہوں  گی اور یہ عدول کے باب سے نہیں  ہے اور نہ ہی اس کی محتاج ہے۔ چونکہ نماز کے اول اور دوم ہونے میں  قصد معتبر نہیں  ہے بلکہ معیار وہ حالت ہے جو انجام پائی ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 177