اسلامی انقلاب نے حقیقی اسلام کو پہچنوایا ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

ID: 62174 | Date: 2019/12/19

اسلامی انقلاب نے حقیقی اسلام کو پہچنوایا ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی


الحمد للہ گذشتہ سال ہماری قوم دنیا کی سپر طاقتوں کو اپنے ملک سے نکالنے میں کامیاب ہوئی ہے ہماری قوم نے ظالموں کا مقابلہ کیا ہے یہ ہمارے لئے سب سے بڑی کامیابی تھی اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی ہم اسلامی ممالک کو اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کریں گے اور عالم اسلام کے مسلمانوں کو بھی بیدار کرنے کی کوشش کریں گے اس وقت دنیا کی سپر طاقتیں اپنے آپ کو انسانیت کا ہمدرد ظاہر کر رہی ہیں لیکن ان کے عمل اور ان کی باتوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے ان کے بیانات حقیقت سے کوسوں دور ہیں ہماری قوم نے ان سپر طاقتوں کے بناے ہوے ہو بت کو توڑا ہے ہماری آرزو ہیکہ دنیا کی دوسری قومیں بھی اسی طرح بیدار ہو کر ان طاقتوں کے بناے ہوے بتوں کو توڑیں۔


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق قم میں اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے مصر کہ ایک صحافی حسنین ھیکل کو ایک انٹرویو دیتے ہوے فرمایا کہ الحمد للہ گذشتہ سال ہماری قوم دنیا کی سپر طاقتوں کو اپنے ملک سے نکالنے میں کامیاب ہوئی ہے ہماری قوم نے ظالموں کا مقابلہ کیا ہے یہ ہمارے لئے سب سے بڑی کامیابی تھی اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی ہم اسلامی ممالک کو اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کریں گے اور عالم اسلام کے مسلمانوں کو بھی بیدار کرنے کی کوشش کریں گے اس وقت دنیا کی سپر طاقتیں اپنے آپ کو انسانیت کا ہمدرد ظاہر کر رہی ہیں لیکن ان کے عمل اور ان کی باتوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے ان کے بیانات حقیقت سے کوسوں دور ہیں ہماری قوم نے ان سپر طاقتوں کے بناے ہوے ہو بت کو توڑا ہے ہماری آرزو ہیکہ دنیا کی دوسری قومیں بھی اسی طرح بیدار ہو کر ان طاقتوں کے بناے ہوے بتوں کو توڑیں۔


اسلامی انقلاب کے بانی روح اللہ موسوی نے حسنین ھیکل کہ اس سوال کہ اس وقت اسلامی انقلاب کی مشکلات کو دیکھتے ہوے امریکا سے تعلقات کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب میں فرمایا ہر انقلاب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمارا انقلاب بہت بڑا انقلاب ہے سب سے اہم بات یہ ہیکہ ہمارا انقلاب اسلامی انقلاب ہے ہماری قوم کے جوانوں نے اسلام کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی ہے ہمارے ملک میں انقلاب کے بعد کسی ایک بے گناہ کا خون نہیں بہایا گیا جن لوگوں نے شاہ کے اشاروں پر اس قوم کے جوانوں کا خون بہایا تھا ہمارے عدلیہ نے تمام ثبوتوں کو دیکھتے ہوے ان کو سزا سنائی ہے انہوں نے فرمایا کہ امریکا اور اس کے اعلی حکام دنیا کو صرف ڈرا سکتے ہیں ان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ کسی ملک کے خلاف کوئی کاروائی کر سکیں۔


سید روح اللہ موسوی نے اسلامی ممالک کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ اگر اسلامی ممالک ازاد ہوتے تو وہ بھی آج ہمارے ساتھ ہوتے مصری عوام بھی ہمارے ساتھ ہے مصری عوام بھی اسلامی حکومت چاہتی ہے عراقی عوام بھی ہماری طرح اسلامی حکومت چاہتی ہے ترکی عوام بھی اسی طرح اسلامی حکومت کی طلب گار ہے  ابھی تک ان لوگوں نے حقیقی اسلام کو نہیں پہچانا تھا الحمد اللہ اسلامی انقلاب کی بدولت دنیا حقیقی اسلامی انقلاب پہچانے گی۔