اسرائیلی وزیر کے ہاتھ میں امام خمینی(رہ) کی کتاب

اسرائیلی وزیر جنگ کے ہاتھ میں امام خمینی (رہ) کی کتاب خبروں کی سرخی بن گئی۔

ID: 61907 | Date: 2019/12/05

اسرائیلی وزیر کے ہاتھ میں امام خمینی(رہ) کی کتاب


اسرائیلی وزیر جنگ کے ہاتھ میں امام خمینی (رہ) کی کتاب خبروں کی سرخی بن گئی۔


جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی وزیر جنگ نفتالی بینٹ کی ایک ایسی تصویر شائع کر دی ہے جس میں ان کے ہاتھ میں امام خمینی (رہ) کی کتاب “اسلام اور انقلاب” دکھائی دے رہی ہے۔


کیلیفورنیا کی “برکلے” یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی مطالعات اور فارسی زبان کے پروفیسر ڈاکٹر “حامد ایلگر” نے اس کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔


ایلگر کا نام مظلوم فلسطینی عوام کا واضح طور پر دفاع کرنے اور امام کے نظریات شائع کرنے کی وجہ سے “ایک سو ایک خطرناک پروفیسر” کتاب میں شامل ہو گیا۔