فلسفۂ امامت امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

امام خمینی (رہ) ایک ایسے زمانہ میں تھے جس میں انہیں مختلف قسم کے نظریات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا بالخصوص مغربی افکار و نظریات کافی حد تک رائج تھے اس بنا پر امام خمینی (رہ) کی سیاسی افکار اور امامت کے سلسلہ میں ان کی نظر اسلامی مبانی اور زمانہ کے تقاضوں سے مربوط ہے۔ اس کے علاوہ امام خمینی (رہ) وہ شخص تھے جنہوں نے نظریۂ ولایت فقیہ کو پیش کرنے کے ذریعہ اسلامی جمہوریت کا نظام قائم کیا اور اسی کے سایہ میں اپنے سیاسی نظریات پیش کئے جن میں ایک نظریہ امامت اور ولایت ہے، ولایت اور امامت کے سلسلہ میں امام خمینی (رہ) کے عمدہ نظریات ان کی اکثر کتابوں اور آثار میں موجود ہیں نیز ان کی تقاریر میں بھی اس چیز کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے ان کی منجملہ کتابوں "مصباح الھدایۃ" ، " تعلیقات علی شرح فصوص الحکم" ، "شرح دعای سحر" ، "ولایت فقیہ" ، "شرح حدیث جنود عقل و جھل" وغیرہ میں اس کی جانب اشارے ملتے ہیں۔ انہوں نے مختلف مناسبتوں سے امامت اور ولایت اور انسان کامل کی بحثوں کو پیش کیا۔

ID: 61848 | Date: 2019/11/30