راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری کرمانی

مجھے مسلح محافظ کی ضرورت نہیں

امام (رح) فرماتے تھے کہ مجھے پسند نہیں کہ ایک اسلحہ بردار شخص میرا محافظ ہو مجھے مسلح محافظ کی ضرورت نہیں

ID: 61682 | Date: 2019/11/17

مجھے مسلح محافظ کی ضرورت نہیں


راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری کرمانی


حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری کرمانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ قم میں ابتدائی دنوں میں امام (رح) کی حفاظت میں کافی مشکل ہو رہی تھی کیوں کہ خود امام (رح) فرماتے تھے کہ مجھے پسند نہیں کہ ایک اسلحہ بردار شخص میرا محافظ ہو مجھے مسلح محافظ کی ضرورت نہیں لیکن اس کے با وجود امام خمینی (رح) ہر شب شہداء کے گھر جاتے تھے لہذا ان کی حفاظت اور زیادہ مہم ہو جاتی تھی اس کے علاوہ جب بھی قم کے لوگوں کو اس بات کا علم ہو جاتا تھا کہ امام (رہ) فلاں گلی سے جارہے ہیں تو سب باہر نکل آتے اور امام (رہ) کی گاڑی کا محاصر کر لیتے تھے کچھ تو گاڑی کے چھت پر بیٹھ جاتے نہ ہی ڈرائیور کو معلوم تھا کہاں جا رہا ہے نہ امام کو لیکن پھر بھی امام (رہ) فرماتے تھے کہ مجھے مسلح محافظت کی ضرورت نہیں۔