سعودی عرب کے نوجوانوں سے امام خمینی(رح) کا تاریخی خطاب

اسلامی انقلاب کی تحریک نہ کسی سے مخصوص تھی نہ ہو گی کیوں کہ اسلام کسی ایک قبیلہ سے مخصوص نہیں تھا اسلام عالم بشریت کے لئے تھا اسلام صرف مسلمانوں کے لئے نہیں تھا پروردگار نے انبیاء علیھم السلام کو بھی انسانوں کی ہدایت کے لئے مبعوث کیا تھا ہم نے بھی یہ انقلاب اسلام کے لئے لایا ہے یہ ملک اسلامی ملک ہے اسلامی تحریک کسی ایک ملک سے مخصوص سے نہیں ہے ہماری اسلامی تحریک بھی وہی تحریک انبیاء علیھم السلام ہے رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تعلق عرب سے تھا لیکن ان کی دعوت جہانی تھی انہوں پوری دنیا کو حق کی طرف دعوت دی تھی۔

ID: 61412 | Date: 2019/11/03

سعودی نوجوانوں سے امام خمینی(رح) کا تاریخی خطاب

اسلامی انقلاب کی تحریک نہ کسی سے مخصوص تھی نہ ہو گی کیوں کہ اسلام کسی ایک قبیلہ سے مخصوص نہیں تھا اسلام عالم بشریت کے لئے تھا اسلام صرف مسلمانوں کے لئے نہیں تھا پروردگار نے انبیاء علیھم السلام کو بھی انسانوں کی ہدایت کے لئے مبعوث کیا تھا ہم نے بھی یہ انقلاب اسلام کے لئے لایا ہے یہ ملک اسلامی ملک ہے اسلامی تحریک کسی ایک ملک سے مخصوص سے نہیں ہے ہماری اسلامی تحریک بھی وہی  تحریک انبیاء علیھم السلام ہے رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تعلق عرب سے تھا لیکن ان کی دعوت جہانی تھی انہوں پوری دنیا کو حق کی طرف دعوت دی تھی۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) نے ایران مقیم سعودی عرب کے طلباء سے ملاقات کے دوران اپنے ایک بیان میں فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی تحریک نہ کسی سے مخصوص تھی نہ ہو گی کیوں اسلام کسی ایک قبیلہ سے مخصوص نہیں تھا اسلام عالم بشریت کے لئے تھا اسلام صرف مسلمانوں کے لئے نہیں تھا پروردگار نے انبیاء علیھم السلام کو بھی انسانوں کی ہدایت کے لئے مبعوث کیا تھا ہم نے بھی یہ انقلاب اسلام کے لئے لایا ہے یہ ملک اسلامی ملک ہے اسلامی تحریک کسی ایک ملک سے مخصوص سے نہیں ہے ہماری اسلامی تحریک بھی وہی  تحریک انبیاء علیھم السلام ہے رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تعلق عرب سے تھا لیکن ان کی دعوت جہانی تھی انہوں پوری دنیا کو حق کی طرف دعوت دی تھی۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا انسان دوسرے حیوانات کی طرح ایک مخلوق ہے اسی لئے اللہ نے انبیاء علیھم السلام کو انسان کی تربیت کے لئے مبعوث کیا تھا لیکن آج آپ اس دنیا میں موجود انسانوں کی طرف دیکھیں کہ کیا یہ انسان ملائکہ سے افضل ہیں جو درندگی ان انسانوں میں پائی جاتی ہے وہ درندگی تو حیوانوں میں بھی نہیں ہو گی آج یہی انسان حقوق بشر کے نام پر بچوں اور عورتوں کا قتل عام کر رہا ہے اسوقت دنیا میں ہونی والی ساری جنگوں میں کون لوگ شامل ہیں یہی لوگ ہیں جو حقوق بشر کا نعرہ بلند کئے ہوے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو پہلے ان مظلوموں کو قتل کرتے ہیں اور پھر ان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کرتے ہیں۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اسلامی ممالک کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اسلامی ممالک جب تک اسلام کو نہیں سمجھیں گے اس وقت انھیں عزت اور شرافت کی زندگی نہیں مل سکتی ہمیں اسلام کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے مغربی ثقافتی نے ہمیں اسلام سے دور کر دیا ہے آپ دیکھیں ہر سال مکہ معظمہ میں لاکھوں مسلمان آتے ہیں جو طواف کر کے چلے جاتے ہیں انھیں ابھی تک حقیقی اسلام کا علم نہیں ہے اگر اسلامی ممالک حج کے اصلی مقصد کو ہی سمجھ لیتے تو یہ حج ہی ان کی آزادی کے لئے کافی تھا لیکن مغرب نے مسلمانوں کو ان کے اصلی مقصد سے دور کر دیا ہے اگر ہم حقیقی اسلام کو سمجھ لیں گے تو ہم بھی صدر اسلام کی طرح کامیاب ہوں گے اسلام معاشرے کی اصلاح کے لئے ہے۔